Money is his substitute for religion
الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۴، صفحہ ۲۸
نہیں ہوتا کہ ہندوستان کی قیادت جمہوری اصولوں سے گہری وابستگی رکھتی ہے۔ اس کو پڑھتے ہوئے میرے دل نے کہا ” دوسرے پر تبصرہ کرتے ہوئے ہر آدمی حد درجہ اصول پرست نظر آتا ہے۔ مگر جب خود اپنا معاملہ ہو تو وہ اصول پرستی کے بجائے مفاد پرستی کو اپنا دین بنا لیتا ہے۔ لوگوں کے اندر اتنی غیرت بھی نہیں کہ جس غلطی میں خود مبتلا ہیں اسی غلطی کے معاملے میں دوسرے کے اوپر تنقید نہ کریں۔
یہاں ہوٹل میں صبح سویرے مقامی اخبار نیواسٹریٹ ٹائمز (New Straits Times) کمرہ میں پہنچ جاتا تھا۔ 24 جولائی 1984 کے اخبار میں سنگاپور کے ڈپٹی پریمئیر سناتھمی راجار تھنم (Sinnathamby Rajarathnam) کی ایک تقریر پڑھنے کو ملی۔ انھوں نے سنگاپوری باشندوں کی مادیت پر سخت تنقید کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ سنگاپور کے آدمی نے دولت کو مذہب کا بدل بنا لیا ہے :
Money is his substitute for religion
یہ بات صرف سنگاپوریوں کے لئے نہیں ہے بلکہ آج دنیا بھر کے انسانوں کا یہی حال ہو رہا ہے۔ دولت ایک ذریعہ ہے مگر اس کو بذات خود مقصد سمجھ لیا گیا ہے۔
اس خبر کو پڑھنے کے بعد ایسا ہوا کہ یہاں کی وزارت مالیات نے ہم سب لوگوں کو ایک عالیشان ہوٹل میں ڈنر دیا۔ یہاں قدرت کا حسین منظر، ساز وسامان کی جگمگاہٹ، زر ق برق کاروں کا ہجوم تھا۔ اس قسم کے مناظر کے درمیان بیٹھے ہوئے لوگوں کے چہروں کو دیکھ کر میری سمجھ میں آیا کہ دولت کو مذہب کا قائم مقام بنانے کا سبب کیا ہے۔ وہ ہے موجودہ زمانہ میں دولت کے استعمال کی بڑھی ہوئی عدات۔ قدیم زمانہ میں جب جدید تمدنی لوازم نہیں پیدا ہوئے تھے، انسان کے لئے دولت کا مصرف بہت محدود تھا۔ آج بے شمار نئی چیزوں کے ظہور نے دولت کے استعمال کی حدوں کو لامتناہی طور پر بڑھا دیا ہے۔ یہی وجہ ہے جس کی بنا پر ہر آدمی دولت کی طرف بھاگا چلا جا رہا ہے۔ لیکن اگر زندگی کی حقیقت کو سوچا جائے تو دولت بالکل بے قیمت نظر آئے گی۔ زندگی کی حقیقت موت ہے۔ اسی اخبار میں کئی موتوں کی خبر تھی۔ مثلاً تنگوا اندر پترا (Tengku Inder Petra) جو ریاست کلنتن کے راجہ تھے وہ ۲۳ جولائی 1984 کو انتقال کر گئے جب کہ ان کی عمر ۷۲ سال تھی۔ جیسا کہ خبر میں بتایا گیا ہے، موصوف غیر معمولی صلاحیت کے آدمی تھے۔ چنانچہ سن ۱۹۷۷ء میں وہ بزنس میں داخل ہوئے اور کئی بڑی بڑی تجارتوں کے مالک بن گئے۔ وہ فیبرولن گروپ کے وائس
‹ Previous page Next page › Contents of December 1984 All issues