Money is his substitute for religion
الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۴، صفحہ ۲۹
پریسیڈینٹ تھے۔ امیر ہیتم تن اور مال پترا کے بورڈ آف ڈاکٹرس میں شامل تھے۔ مگر وہ اپنی دولت کے درمیان ۲۷ سال سے زیادہ نہ رہ سکے۔
جو دولت اتنی کم مدت تک انسان کا ساتھ دے وہ کس قدر بے حقیقت ہے۔ مگر دنیا کی چمک دمک نے لوگوں کو اتنا خیره کر رکھا ہے کہ ہر آدمی اس پر ٹوٹ رہا ہے۔ ہر آدمی چاہتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس کو اپنے لئے حاصل کر لے۔
باہر جب کسی شخص کو بلایا جاتا ہے تو قدرتی طور پر اس کے لئے ہر قسم کی سہولت کا اعلیٰ انتظام کیا جاتا ہے۔ مگر میرا یہ حال ہے کہ ہر سہولت جیسے مجھ کو کاٹتی ہے۔ جو لوگ مجھ کو جانتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ مجھ کو سادگی میں راحت ملتی ہے نہ کہ تکلف میں۔
یہی وجہ ہے کہ بظاہر خواہ کتنی ہی سہولیات ہوں مگر مجھے باہر کے سفروں میں کبھی سکون نہیں ملتا۔ کو الالمپور کے لئے جو ٹکٹ آیا تھا اس میں انھوں نے بطور خود واپسی کا ریزرویشن ۲ اگست کو کیا تھا۔ جب کہ روانگی کا ریزرویشن ۲۳ جولائی کے لئے تھا۔ مجھے گھبراہٹ تھی کہ اتنے دنوں تک میں کیسے مصنوعی ماحول میں رہوں گا۔ چنانچہ میں نے کو الالمپور پہنچ کر سابقہ ریزرویشن منسوخ کرا دیا اور دوبارہ ۳۰ جولائی کے لئے واپسی کا رزرویشن کرایا۔
سمینار کے ذمہ داروں کو معلوم ہوا تو انھوں نے سخت اختلاف کیا۔ وہ کسی طرح اس پر راضی نہ ہوئے۔ چنانچہ مجھ کو دوبارہ اسے ۲ اگست کا کرنا پڑا۔ اس سارے معاملہ کا سبب وہ اکتاہٹ تھی جو مجھے ہر سفر میں ہوتی ہے۔ ٹکٹ جب دوبارہ تبدیل ہو کر میرے ہاتھ میں آیا تو دل کی عجیب کیفیت ہو گئی۔ بے اختیار میری زبان سے نکلا : انسان آج اکتاہٹ کو بھی برداشت نہیں کر پاتا پھر کل وہ عذاب کو کیسے برداشت کرے گا۔
لندن سے ایک اعلیٰ معیار کا ماہنامہ نکلتا ہے جس کا نام ساؤتھ (South) ہے۔ ناشرین کے الفاظ میں یہ تیسری دنیا کا میگزین (The Third World Magazine) ہے۔ اس میں افریقہ اور ایشیا کے مختلف ممالک کا ماہانہ جائزہ ہوتا ہے۔ جولائی ۱۹۸۴ کے شمارہ میں ہندوستان کے بارہ میں جو مضمون تھا اس کا خلاصہ میگزین کے اپنے الفاظ میں یہ تھا۔
With the fires of Hindu-Muslim riots barely damped down in Bombay, the Sikhs of the Punjab prepared to face the final assault on the Golden Temple in Amritsar. بمبئی میں ہند و مسلم فساد کی آگ ابھی مشکل سے بجھی تھی کہ پنجاب کے سکھوں کو امرت سر کے سورن مندر
‹ Previous page Next page › Contents of December 1984 All issues