Al-Risala · December 1984 · page 42

Qur'an is a sound art par excellence

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۴، صفحہ ۴۲

تھا۔ باہر کی دنیا میں بھی چاروں طرف خاموشی چھائی ہوئی تھی۔ صرف درخت اور پہاڑ اور بادل اور آسمان دکھائی دے رہے تھے۔

اس طرح کی ایک دنیا میں میں اکیلے ایک انسان کی حیثیت سے کھڑا ہوا تھا۔ اچانک مجھے خیال آیا کہ میرا وجود خدا کے وجود کا ثبوت بن رہا ہے۔ جو لوگ خدا کو نہیں مانتے وہ اسی لئے نہیں مانتے کہ ان کی سمجھ میں نہیں آتا کہ اس مادی کائنات میں کہیں کوئی زندہ اور باشعور ہستی بھی ہے۔ جو ہم سے الگ اپنا وجود رکھتی ہے۔ انہیں لوگوں کو اس وقت کوئی تعجب نہیں ہوتا جب کائنات کے کسی بعید مقام پر ایک نیا ستارہ دریافت ہو۔ وہ فوراً اس کو مان لیتے ہیں مگر ان کو یہ یقین نہیں آتا کہ یہاں خدا جیسا کوئی زندہ وجود بھی ہے جو کائنات میں کہیں ممکن ہے۔

مگر مذکورہ حال میں جب میں ایک زندہ وجود کی حیثیت سے تھا اور چیزوں کو دیکھ اور سمجھ رہا تھا، تو اچانک مجھے محسوس ہوا کہ میں اپنے وجود کی صورت میں خدا کے وجود کو دیکھ رہا ہوں؛ جیسے میں یہاں ہوں اسی طرح خدا بھی تو ہوگا“۔ میں نے سوچا اگر یہاں ایک زندہ شخص موجود ہے تو کسی دوسرے مقام پر دوسری زندہ اور باشعور ہستی کیوں موجود نہیں ہو سکتی۔ حقیقت یہ ہے کہ خدا کو ماننا ایسا ہی ہے جیسے اپنے آپ کو ماننا۔ ایک ماننے اور دوسرے ماننے میں صرف درجہ کا فرق ہے، ان میں نوعیت کا کوئی فرق نہیں۔

سمینار کی کارروائی ۳۱ جولائی کی سہ پہر کو ختم ہوگئی۔ اس کے بعد شہر میں ایک تقریر کا پروگرام تھا کوالالمپور میں ایک ادارہ ہے جس کا نام ہے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈ منسٹریشن۔ اس ادارہ کا مقصد مختلف شعبوں میں کام کرنے والے سرکاری افسران کی تربیت کرنا ہے۔ ۳۱ جولائی کی دوپہر میں یہاں میرا ایک پروگرام تھا۔ طلبہ اور اساتذہ کے سامنے ایک تقریر ہوئی جس میں ان کے سامنے اسلام کا عمومی تعارف کیا گیا ۔ یہ تقریر انشاء اللہ انگریزی الرسالہ میں شائع کردی جائے گی۔

کوالالمپور میں اسلامی ایک ادارہ ہے جس کا نام ہے؛

Regional Islamic Da'awah Council of Southeast Asia and the Pacific اس ادارہ کے صدر سابق وزیر اعظم تنکو عبد الرحمن ہیں۔ اور اس کے ڈائرکٹر ایک امریکی نومسلم ہیں جن کا نام حاجی فضل اللہ ولوٹ ہے۔ یہ نہایت ذہین اور اعلیٰ تعلیم یافتہ آدمی ہیں۔ ولوٹ صاحب کے پاس انگریزی الرسالہ آتا ہے۔ ان سے کوالالمپور میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ

‹ Previous page Next page › Contents of December 1984 All issues

Printed page