Qur'an is a sound art par excellence
الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۴، صفحہ ۴۴
چڑھا کر بتایا۔
وہ لوگ جن کو دوسرے کے اعتراف کے لئے سچے الفاظ نہ ملیں، البتہ اس کو بدنام کرنے کے لئے جھوٹے الفاظ مل جائیں، وہ اپنے عمل سے ثابت کر رہے ہیں کہ وہ اسلام کے اس آخری معیار پر بھی قائم نہیں کہ : من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليقل خيرا أو ليصمت۔
2 اگست ۱۹۸۴ کو میں نے کو الالمپور چھوڑا۔ اور تھائی ایئرویز کی فلائٹ نمبر ۷ اہ سے واپس روانہ ہوا۔ بنکاک سے دہلی کا سفر ایئر فرانس کی فلائٹ نمبر ۷ ، سے ہوا۔ 2 اگست کی صبح کو جب میں کو الالمپور کے انٹرنیشنل ہاؤس سے نکلا تو میری زبان پر یہ فقرہ تھا: خدایا، جب تک آپ نے چاہا مجھ کو یہاں رکھا اور جب آپ نے چاہا مجھ کو یہاں سے لے جا رہے ہیں۔ اسی طرح دنیا میں جب تک آپ چاہیں گے رکھیں گے اور جب چاہیں گے یہاں سے اٹھا لیں گے ۔ خدایا، مجھ کو دنیا میں بھی اپنی رحمتوں کے سایہ میں رکھنے اور آخرت میں بھی اپنی رحمتوں کے سایہ میں جگہ دیجئے ۔
کس قدر شاہت ہے دنیا میں اور آخرت میں، حقیقت یہ ہے کہ اگر آدمی کا احساس زندہ ہو تو دنیا کا ہر واقعہ اس کے لئے آخرت کی یاد دلانے والا بن جائے گا۔ ایئر فرانس کے جہاز میں ضروری ہدایات عربی زبان میں بھی لکھی ہوئی نظر آئیں۔ یہ تیل کی قوت کا ایک اعتراف تھا۔ مثلاً بچاؤ سے متعلق ہدایات کے کارڈ پر لکھا ہوا تھا __ تعلیمات الطواری۔ یعنی حفاظتی ہدایات۔ اسی طرح ایک لفافہ اور ایک ورق فراہم کیا گیا تھا تا کہ مسافر حضرات اس پر اپنے تاثرات لکھیں۔ اس پر عربی زبان میں یہ عبارت درج تھی: الرجاء تزويدنا بملاحظاتكم على خدمتنا على الارض واثناء السفر وان تدونوا كذلك مقترحاتكم على هذه البطاقة ثم ارسالها بالبريد أو تسليمها الى طاقم الطائرة. شكرا. الخطوط الجوية الفرنسية. یعنی آپ سے درخواست ہے کہ زمین پر اور سفر کے دوران ہماری خدمات کے بارہ میں اپنے خیالات اور تجویزیں اس کارڈ پر لکھیں اور پھر اس کو یا تو ڈاک سے ہمیں روانہ کریں یا جہاز کے عملہ کو دستی طور پر دے دیں۔ ایئر فرانس کی طرف سے شکریہ۔
انسان صرف اپنے ماحول میں مطمئن رہتا ہے۔ اگر اس کو اس کے ماحول سے الگ کر دیا جائے تو وہ بے چین ہو کر رہ جائے گا۔ کو الالمپور کے دس روزہ قیام میں اگرچہ بظاہر ہر قسم کی سہولتیں تکلفات کے درجہ میں حاصل تھیں۔ مگر اپنے ماحول سے دوری کی بنا پر ایک ایک دن گزارنا مشکل معلوم
‹ Previous page Next page › Contents of December 1984 All issues