Al-Risala · February 1984 · page 14

ذاتی عینک

الرسالہ، فروری ۱۹۸۴، صفحہ ۱۴

ذاتی عینک

جب آدمی کے ذہن پر کسی چیز کا شدید غلبہ ہو تو اس کو ہر چیز میں وہی چیز نظر آتی ہے۔ ایک شخص بھوکا ہے اور ٹی کے لئے تڑپ رہا ہے۔ اس سے اگر پوچھا جائے کہ دو اور دو مل کر کتنے ہوتے ہیں تو وہ کہے گا کہ چار روٹیاں۔ حتیٰ کہ وہ سورج اور چاند کی طرف دیکھے گا تو ان کی گولائی میں بھی اس کو روٹی کی صورت دکھائی دے گی ۔ اسی حقیقت کو نظیر اکبر آبادی نے ان الفاظ میں نظم کیا ہے : ہم تو نہ چاند سمجھیں نہ سورج ہیں جانتے بابا ہمیں تو یہ نظر آتی ہیں روٹیاں یہی صورت دین میں بھی پیش آتی ہے ۔ مثلاً قرآن کی ایک آیت ہے :

پیا ایہا الرسول بلغ ما انزل اے رسول جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے اترا ہے الیک من ربک وان لم تفعل فما اس کو پہنچا دو۔ اور اگر تم نے ایسا نہیں کیا تو تم نے اس بلغت رسالته والله يعصمك من الناس کی رسالت نہیں پہنچائی اور اللہ تم کو لوگوں سے بچائے گا۔ شیعہ حضرات کے ذہن پر حضرت علی کی خلافت کا غلبہ ہے۔ وہ اسی کو سب سے بڑا دینی مسئلہ بنائے ہوئے ہیں۔ چنانچہ انہوں نے جب یہ آیت پڑھی تو فوراً ان کے ذہن نے کہا کہ اس آیت میں حضرت علی کی خلافت بلا فصل کا بیان ہے۔ شیعہ علماء کا کہنا ہے کہ اس آیت میں جس چیز کی تبلیغ کا حکم ہے وہ حضرت علی کی خلافت ہے ۔ آپ کو خدا نے وحی کی کہ لوگوں میں اعلان کر دو کہ میرے بعد علی ابن ابی طالب سلطنت اسلامی کے خلیفہ ہوں گے۔ ان کے نزدیک اس آیت میں عام احکام دین کی تبلیغ مراد نہیں ہے بلکہ علی کی خلافت کی تبلیغ مراد ہے۔

اسی طرح ہر آدمی کوئی نہ کوئی خیال اپنے ذہن میں لئے ہوئے ہے ۔ وہ جب قرآن کو پڑھتا ہے تو اس کو اپنا خیال قرآن کے صفحات میں لکھا ہوا نظر آتا ہے۔ قرآن میں لکھا ہوا ہو کہ رو کرو ، تو وہ اپنی طرف سے نقطہ بڑھا کر سمجھ لیتا ہے کہ فلاں کام کرو۔

یہی مثال ان لوگوں کی ہے جن کے ذہن میں یہ بسا ہوا ہے کہ اسلام کا مقصد اسلامی حکومت قائم کرنا ہے۔ وہ قرآن میں پڑھتے ہیں کہ دین قائم کرو (اقیموا الدین ان کا ذہن ان الفاظ سے فوراً یہ معنی نکال لیتا ہے کہ دینی حکومت قائم کرو ۔ حالانکہ یہاں دین کا لفظ اجتماعی نظام کے معنی میں نہیں ہے بلکہ انفرادی تقاضوں کے بارے میں ہے۔ یعنی اس کا مطلب یہ ہے کہ ایمان اور اخلاص کی زندگی اختیار کرو۔ اپنی ذاتی زندگی میں خدا کی مرضی پر پوری طرح قائم ہو جاؤ۔

‹ Previous page Next page › Contents of February 1984 All issues

Printed page