Al-Risala · February 1984 · page 31

فطرت انسانی کا تقاضا

الرسالہ، فروری ۱۹۸۴، صفحہ ۳۱

If life is to be fully human it must serve some end which seems in some sense, outside human life, some end which is imperson- nal and above mankind, such as God or truth or beauty. Bertrand Russell, Principles of Social Reconstruction, London, George Allen & Unwin Ltd. 1923, P. 215 یہ ایک منکر خدا کی زبان سے خدا کی فطری ضرورت کا اقرار ہے۔ دورِ جدید کے انسان کی محرومی یہ ہے کہ اس نے اپنے خدا کو کھو دیا ہے۔ اب اس کی نجات صرف اس میں ہے کہ دوبارہ وہ اپنے خدا کو پالے۔ علم الانسان کے ماہرین نے مختلف انسانی معاشروں کا مطالعہ کیا ہے۔ کئی ہزار سال کے تاریخی ریکارڈ کو سامنے رکھ کر انہوں نے انسان کی فطرت کو سمجھنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا متفقہ بیان ہے کہ انسان کی فطرت میں خدا کا تصور پیوست (Interwoven) ہے جس طرح بکری سے گھاس اور بلی سے گوشت کھانے کی جبلت کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اسی طرح خدا کو انسانی فطرت سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ موجودہ زمانہ میں اس کی ایک مثال کمیونسٹ سوسائٹی ہے۔ روس میں کمیونسٹ انقلاب ۱۹۱۷ میں آیا۔ اس کے بعد روسی معاشرہ سے خدا کو نکال دیا گیا۔ تعلیم و تربیت کے تمام شعبے انکارِ خدا کی بنیاد پر قائم کئے گئے۔ مگر روس کی جدید نسل جو مکمل طور پر بے خدا نظام میں پیدا ہوئی ہے اور بے خدا تعلیم و تربیت کے تحت پلی اور بڑھی ہے ، اس کے اندر بھی خدا کا شعور نہایت گہرائی کے ساتھ پیوست ہے۔

۱۹۷۳ کا واقعہ ہے۔ ایک روسی جہاز (Ilyushin Jet) ہندوستان کی مشرقی سرحد پر اُڑ رہا تھا کہ اس کا انجن خراب ہوگیا اور وہ بنگال میں گرپڑا۔ بعد کو جب جہاز کی دم سے (Black Box) نکالا گیا اور اس کو (Replay) کیا گیا تو معلوم ہوا کہ آخری لمحات میں نوجوان روسی پائلٹ کی زبان سے جو لفظ نکلا وہ یہ تھا کہ پیٹرام کو بچا!

Peter save us. عجز کی تلافی انسان کی زندگی کچھ اس ڈھنگ پر بنی ہے کہ وہ مستقل طور پر عجز (Helplessness) کے احساس میں مبتلا رہتا ہے۔ اس سے کوئی بھی شخص مستثنیٰ نہیں خواہ وہ عالم ہو یا جاہل، امیر ہو یا غریب، بڑا ہو یا چھوٹا ۔

آدمی جسمانی اعتبار سے اتنا کمزور ہے کہ ایک معمولی حادثہ بھی اس کو زخمی کر دینے کے لئے کافی ہے۔ اس کو زندہ رہنے کے لئے ایک بے حد متوازن جغرافیہ درکار ہے۔ جغرافی توازن میں بگاڑ کو وہ برداشت

‹ Previous page Next page › Contents of February 1984 All issues

Printed page