Al-Risala · March 1985 · page 38

آیات قرآن

الرسالہ، مارچ ۱۹۸۵، صفحہ ۳۸

کیا ہے۔ مرد کی سرگرمیوں کا دائرہ بنیادی طور پر باہر ہے اور عورت کی سرگرمیوں کا دائرہ بنیادی طور پر اندر اس تقسیم کا کوئی بھی تعلق امتیاز سے نہیں ہے۔ اس کا مقصد صرف یہ ہے کہ دونوں کی صنفی خصوصیات مجروح نہ ہوں۔ دونوں اپنی پیدائشی صلاحیتوں کو پوری طرح کام میں لاسکیں، بغیر اس کے کہ خاندان یا سماج کے اندر کوئی رخنہ واقع ہو۔ بالفاظ دیگر ، یہ فرق انتظام کی بنیاد پر ہے، نہ کہ اعزاز کی بنیاد پر۔ اللہ تعالیٰ کے یہاں مغفرت کے لیے جو چیزیں درکار ہیں وہ عورتوں کے لیے بھی وہی ہیں جو مردوں کے لیے ہیں۔ آخرت کی نجات کا مستحق بننے کے لیے عورتوں کو بھی وہی کرنا ہے جو مردوں کو کرنا ہے۔

دنیا میں زندگی کا انتظام چلانے کے لیے عورت اور مرد کے اندر حیا تیاتی فرق رکھا گیا ہے۔ اس اعتبار سے بعض امور میں دونوں کے حدود کار ایک دوسرے سے مختلف ہو جاتے ہیں۔ تا ہم خدا کی رضا اور آخرت کی نجات حاصل کرنے کے لیے جو بنیادی شرط درکار ہے وہ ایک صنف کے لیے بھی وہی ہے جو دوسری صنف کے لیے ہے۔

اسلام کا آغاز حقیقًہ خدا کی شعوری دریافت سے ہوتا ہے جس کو ایمان کہتے ہیں۔ یہ ایمان اگر حقیقی ہو تو اس کے بعد لازماً ایسا ہوتا ہے کہ مرد یا عورت خدا کے آگے جھک پڑتے ہیں۔ وہ اپنے آپ کو اس کے حوالے کر دیتے ہیں۔ ان کا اثاثہ خدا کے لیے وقف ہو جاتا ہے۔ خدا کی خاطر وہ صبر کرنے والے بن جاتے ہیں۔ وہ جھوٹ چھوڑ دیتے ہیں اور سچ بولنے والے بن جاتے۔ ہیں وہ خدا کے حکم کی تعمیل میں سال کے ایک مہینہ میں کھانا پینا تک چھوڑ دیتے ہیں۔ وہ اپنی خواہشات پر کنٹرول کرتے ہیں۔ اپنی عبدیت کا شعور اور خدا کی معرفت ان کا یہ حال کر دیتی ہے کہ وہ ہر وقت اور ہر موقع پر خدا کو یاد کرتے رہتے ہیں۔

آیات قرآن

یہی وہ چیزیں ہیں جو خدا کو ہر فرد کے اندر درکار ہیں، خواہ وہ مرد ہو یا عورت ۔ قرآن میں یہ بات مندرجہ ذیل الفاظ میں ملتی ہے :

ان المسلمین والمسلمات والمو منين والمومنات بے شک مسلمان مرد اور مسلمان عورتیں اور ایمان والقانتين والقانتات والصادقين والصادقات والے مرد اور ایمان والی عورتیں اور فرماں بردار مرد - والصابرين والصابرات والخاشعين والخاشعات اور فرماں بردار عورتیں اور سچے مرد اور سچی عورتیں اور والمتصدقين والمتصدقات والصائمين والصائمان صبر کرنے والے مرد اور صبر کرنے والی عورتیں اور

‹ Previous page Next page › Contents of March 1985 All issues

Printed page