Al-Risala · May 1985 · page 5

غیر حقیقی اضافہ

الرسالہ، مئی ۱۹۸۵، صفحہ ۵

غیر حقیقی اضافہ

ایک مغربی ملک کے ایک ادارے نے ایک اشتہار شائع کمیا۔ اس کو ایک خاتون کارکن کی ضرورت تھی۔ ادارہ کو خاتون کے اندر جو مختلف صفات درکار تھیں ان میں سے ایک صفت اس کا خاص اور معین قد بھی تھا۔

اشتہار کی اشاعت کے بعد ادارہ کے پاس بہت سی درخواستیں آئیں۔ جانچ ہوئی تو ایک خاتون تمام مطلوبہ اوصاف میں غیر معمولی طور پر پوری ہوتی چلی گئی۔ تاہم قد کے معاملہ میں وہ نا منظور کر دی گئی اس کا قد مطلوبہ لمبائی سے آدھ انچ کم تھا جس کو اس نے اپنے جوتے کی ہیل میں آدھ انچ اونچائی کا اضافہ کرکے پورا کیا تھا۔ جوں نے لکھا:

غیر نارمل ہونا ہر حال میں نا قابل قبول ہے۔ خواہ وہ قد کے آدھ انچ کم ہونے میں ہو یا ہیل کے آدھ انچ زیادہ ہونے میں۔

یہ چھوٹا سا واقعہ زندگی کے ایک قانون کو بتاتا ہے۔ یہ قانون کہ غیر حقیقی چیز میں اضافہ حقیقی چیز میں کمی کا بدل نہیں ہے۔ اگر آپ کا اپنا جسم چھوٹا ہے تو اسٹیج کو اونچا کر کے آپ کبھی بلندی کا مقام حاصل نہیں کر سکتے۔

جب بھی آدمی زندگی کی دوڑ میں پیچھے ہو جائے تو اس کی وجہ ہمیشہ اپنی کوئی کمی ہوگی۔ آدمی کو چاہیے کہ وہ اس کمی کو جانے۔ وہ اپنی ساری توجہ اپنی کمی کو دور کر میں لگا دے۔ اپنی کمی کو دور کر کے دربارہ آدمی اپنے کھوئے ہوئے مقام کو حاصل کر سکتا ہے۔ مگر دوسری باتوں پر ہنگامہ کھڑا کرنے کے وہ صرف وقت کو ضائع کرتا رہے گا۔

اگر آپ کا کارکردگی میں کم ہوں تو مطالبات میں اضافے سے آپ اس کی تلافی نہیں کر سکتے۔ اگر آپ منصوبہ بندی میں کم ہوں تو شور وغل میں زیادتی سے آپ اس کی تلافی نہیں کر سکتے۔ اگر آپ معنویت میں کم ہوں تو آپ الفاظ میں اضافے سے اس کی تلافی نہیں کر سکتے۔ اگر آپ مقابلہ کی دوڑ میں پیچھے ہو گئے ہوں تو احتجاج اور شکایت میں اضافے سے آپ زندگی کی اگلی صفوں میں جگہ نہیں پا سکتے۔ ایک حقیقی کی صرف حقیقی چیز سے پوری ہو سکتی ہے نہ کہ کسی غیر حقیقی اور غیر متعلق چیز سے۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1985 All issues

Printed page