Al-Risala · May 1985 · page 30

صبر کی ضرورت

الرسالہ، مئی ۱۹۸۵، صفحہ ۳۰

صبر کی ضرورت

مغل حکمران اور نگ زیب کو اپنے والد شاہ قید سے سیاسی اختلاف ہوا۔ ۱۶۵۸ء میں اس نے شاہ جہاں کو تخت سے بے دخل کر کے آگرہ کے قلعہ میں قید کر دیا۔ اسی حال میں شاہ جہاں ۶۶۶ء میں ۷۴ سال کی عمر میں مر گیا۔ اسیری کے زمانہ میں اس کی بہن جہاں آرا ر بھی قلعہ میں اس کے ساتھ تھی۔ شاہ جہاں آگرہ کے قلعہ سے تاج محل کو دیکھا کرتا تھا اور اشعار پڑھتا رہتا تھا۔ ڈاکٹر آر۔ سی۔ مجمدار، ڈاکٹر ایچ۔ سی۔ رائے چودھری اور ڈاکٹر کالی کنکر دتہ نے اپنی مشترک کتاب "تاریخ ہند (An Advanced History of India) میں شاہ جہاں کے آخری حالات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس نے مذہب میں اپنی تسکین کا سامان پالیا۔ اور صبر کا طریقہ اختیار کرتے ہوئے اپنے آخری ایام اپنی پارسا لڑکی جہاں آرا کے ساتھ عبادت اور مراقبہ میں گزار دئے یہاں تک کہ مرگیا :

He found solace in religion, and, in a spirit of resignation, passed his last days in prayer and meditation in the company of his pious daughter, Jahanara, till his death (p. 477). کہا جاتا ہے کہ ایک عرصہ کے بعد شاہ جہاں جہاں کی زندگی سے گھبرا اٹھا۔ اس نے اور نگ زیب کو ایک مصرعہ لکھ کر بھیجا جس کا مطلب یہ تھا کہ یا تو ہم کو مار ڈالو یا دام دو یا پھر ہم کو آزاد چھوڑ دو : یا بکش یا دام دہ یا از قفس آزاد کن اور نگ زیب نے بھی اس کے جواب میں ایک اور مصرعہ لکھ کر شاہ جہاں کے پاس بھیج دیا جو یہ تھا کہ ہوشیار چڑ یا جب جال میں پھنس جائے تو اس کو برداشت سے کام لینا چاہئے : مرغ زیر لب چوں بدام افتد تحمّل بایدش ہو سکتا ہے کہ یہ واقعہ نہ ہو، صرف ایک لطیفہ ہو۔ تاہم یہ بذات خود ایک حکمت کی بات ہے۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ آدمی کسی غلطی یا کسی حادثہ کی بنا پر ایک ایسی صورت حال میں پھنس جاتا ہے جو اس کے لئے عام حالات میں بالکل ناقابل برداشت ہوتی ہے۔ مگر اب جہاں وہ پھنس گیا ہے وہاں سے فوری طور پر نکلنا عملاً ممکن نہیں ہوتا۔ ایسی حالت میں گھبرا کر کوئی اقدام کرنا سراسر نادانی ہے۔ مچھلی میں پھنسنے کے بعد چڑیا اگر پر پھپھڑائے تو وہ اور زیادہ پھنستی چلی جاتی ہے ، اسی طرح کسی نازک صورت حال میں پھنس جانے کے بعد آدمی اگر بے صبری کے ساتھ کارروائی کرے تو وہ اور زیادہ اس میں الجھ جائے گا۔ حکمت کا یہ اصول افراد کے لئے بھی ہے اور قوموں کے لئے بھی۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1985 All issues

Printed page