Al-Risala · May 1985 · page 26

ادارۂ الرساله

الرسالہ، مئی ۱۹۸۵، صفحہ ۲۶

کی دعوت خالص مثبت انداز میں اور مؤثر اسلوب میں پیش کی گئی ہو تاکہ وہ اسے اطمینان کے ساتھ غیر مسلموں کے ہاتھ میں دے سکیں۔ ایسے لوگوں کے لئے انگریزی الرسالہ ایک نعمت ثابت ہوا ہے ۔ وہ اس کو سورت کے ساتھ غیر مسلموں تک پہنچارہے ہیں۔ سعودی عرب سے ہم کو ایک خط موصول ہوا ہے۔ مکتوب نگار لکھتے ہیں کہ وہ ایک اسپتال میں کام کرتے ہیں ۔ اس اسپتال میں فلپائن کی ایک خاتون نے اسلام قبول کر لیا۔ مکتوب نگار نے طے کیا کہ وہ مذکورہ خاتون کو ایک اسلامی تحفہ پیش کریں۔ اس لئے انھوں نے الرسالہ کا انتخاب کیا۔ انھوں نے مذکورہ نو مسلمہ کا پتہ اور سالانہ زر تعاون بھیجتے ہوئے لکھا ہے کہ میری طرف سے ان کو انگریزی الرسالہ ایک سال کے لئے جاری کر دیا جائے ۔

الرسالہ کس طرح لوگوں کے ذہن کو بیدار کر رہا ہے۔ اس کا اندازہ ایک خط سے ہوگا ۔ ایک صاحب مالیگاؤں سے لکھتے ہیں : میں باقاعدگی سے ماہ الرسالہ خرید کر پڑھتا ہوں۔ اس کے تمام مضامین ہمیشہ کچھ نہ کچھ سبق اور نصیحت دیتے ہیں۔ الرسالہ کے کسی مضمون کو پڑھنے کے بعد اگر آدمی میں ذرا سی بھی عقل ہو تو اس کو اپنی زندگی کا مقصد مل جائے گا۔ وہ خود بخود سمجھ جائے گا کہ اسے دنیا میں کس طرح رہنا ہے۔ الرسالہ کے ذریعہ دین اسلام کی جو اشاعت کی جارہی ہے وہ لائق تحسین ہے۔ ابھی مجھ کو فروری ۱۹۸۵ کا شمارہ ملا۔ اس میں ” یہ خطوبات کیوں ؟ پڑھ کر میں سوچنے لگا کہ نہ جانے کتنی بار ٹرین سے سفر کر چکا ہوں۔ ہر بار اس کی روانگی سے پہلے سیٹی کی آواز سنی ہے۔ مگر کبھی میرے ذہن میں یہ بات نہیں آتی کہ اس سیٹی کو فطرت کے الارم سے بھی تشبیہ دے سکتے ہیں۔ یہ بات صرف آپ جیسے اعلی ذہن رکھنے والی شخصیت ہی سوچ سکتی ہے۔

انگریزی الرسالہ کے سلسلے میں ہم کو تقریباًً ہر روزانہ خطوط مل رہے ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ ملک کے اندر اور ملک سے باہر خدا کے فضل سے اس کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ حال میں ہم کو مرکز الملک فیصل للبحوث والدراسات الاسلامیہ (ریاض) کا خط مورخہ ۲۶ دسمبر ۱۹۸ موصول ہوا ہے۔ یہ ادارہ عالم اسلام کے انتہائی بڑے اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس کے ڈائرکٹر جنرل نے الرسالہ (انگریزی) سے دل چسپی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ ان کے ادارہ کو مستقل طور پر روانہ کیا جائے۔ نیز پچھلے تمام شمارے بھی ان کو فراہم کئے جائیں تاکہ ان کو ادارہ کی لائبریری میں محفوظ کیا جاسکے۔ اس خط کا عکس بالمقابل صفحہ پر دیا جارہا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1985 All issues

Printed page