Al-Risala · May 1985 · page 25

ادارۂ الرساله

الرسالہ، مئی ۱۹۸۵، صفحہ ۲۵

خبرنامہ اسلامی مرکز - ۸

۱۱ مارچ ۱۹۸۵ء کو دہلی ٹیلی ویژن پر اردو خطاطی کا ایک پروگرام دکھایا گیا۔ اس موقع پر اردو ٹائٹل کے چند منتخب نمونے دکھائے گئے۔ ان میں سے ایک ’’پیغمبر انقلاب ‘‘ کا ٹائٹل بھی تھا۔ مشہور خطاط اور آرٹسٹ جناب خلیق ٹونکی صاحب نے اس کے فنی پہلوؤں کی وضاحت کی۔

۲۴ فروری کو مہینہ کا آخری اتوار تھا۔ حسب معمول بعد نماز مغرب ماہانہ درس قرآن کا اجتماع ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے صبر کی چند آیات کی روشنی میں دین میں صبر کی اہمیت بتائی۔ صدر اسلامی مرکز نے بتایا کہ دنیا اور آخرت کی تمام کامیابیوں کا راز صبر ہے۔ یہ بات قرآن میں نہایت واضح ہے۔ مگر صبر ہمیشہ اپنے آپ کو تھامنے کی قیمت پر ہوتا ہے۔ لوگ چونکہ یہ قیمت دینا نہیں چاہتے اس لئے وہ صبر کا طریقہ بھی اختیار نہیں کرتے ۔ درس کی اہمیت کی بنا پر کچھ لوگوں نے یہ تجویز کیا کہ ہر ماہ اخبار میں درس کا اعلان کیا جائے تاکہ زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔ ۳۔درس ۔

درس قرآن میں شیشہ کار کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے ۔ اب باہر کے لوگ بھی اپنے سفر کی ترتیب اس طرح بنانے لگے ہیں کہ وہ دہلی آئیں تو ماہانہ درس قرآن میں بھی شریک ہوسکیں۔ ۲۴ فروری کے اجتماع میں راجستھان کے ایک صاحب شریک ہوئے تھے وہ اپنے ساتھ ٹیپ ریکارڈر لائے تھے ۔ مذکورہ درس قرآن کو ٹیپ کر کے لے گئے۔ اسی طرح ۲۶ جنوری کے اجتماع میں جناب سلیمان سیٹھ (ایم پی) نے مع اپنے ساتھیوں کے شرکت فرمائی ۔ بعض شہروں میں حلقہ الرسالہ کے افراد یہ کر رہے ہیں کہ نقشہ بنا کر وہ ایک ایک شخص سے ملتے ہیں اور الرسالہ کا تعارف کراتے ہیں ۔ اس طرح کافی لوگ الرسالہ کے خریدار بن رہے ہیں۔ ضرورت ہے کہ انفرادی اپروچ کا یہ طریقہ ہر جگہ اختیار کیا جائے۔

مدینہ ٹیکنیکل کالج (حیدر آباد ) ایک قدیم تعمیری ادارہ ہے۔ اس نے اپنی سالانہ تقریب کے موقع پر ایک سو ینیر شائع کیا تھا ۔ اس پر انہوں نے صدر اسلامی مرکز سے پیغام بھیجنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اس سلسلہ میں ان کو جو تحریری پیغام بھیجا گیا تھا وہ عمومی افتادہ کے پیش نظر زیر نظر اشاعت میں ’’پیغام‘‘ کے نام سے شائع کیا جا رہا ہے۔ بہت سے لوگ اپنے دل میں یہ تڑپ لئے ہوئے تھے کہ کوئی ایسا میگزین ہو جس میں اسلام

‹ Previous page Next page › Contents of May 1985 All issues

Printed page