Al-Risala · January 1985 · page 27

اسلام اور عصر حاضر

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۵، صفحہ ۲۷

مسئلہ کا حل

یک اوت ہے_ خود کو بدل دو، قسمت خود بخود بدل جائے گی۔ اسی طرح ٹی ایس ایلیٹ نے کہا ہے: "اگر تم کسی گول چھید میں جا پڑو تو تمھیں اپنے آپ کو گیند بنا لینا چاہئے۔ " دونوں جملے ایک ہی بات کو دو مختلف پہلوؤں واضح کر رہے ہیں۔ وہ یہ کہ کامیابی کاراز حالات سے مطابقت Adjustment میں ہے کم کہ حالات سے ٹکراؤ میں۔ دنیا میں رہتے ہوئے بار بار مختلف قسم کے مسائل سامنے آتے رہتے ہیں۔ کبھی آدمی قدرت کے مقابلہ میں ہوتا ہے۔ کبھی ماحول کے مقابلہ میں اور کبھی کسی اور چیز کے مقابلہ میں۔ ایسے ہر موقع پر عقلمند آدمی کا کام یہ ہے کہ وہ لڑنے کی کوشش نہ کرے بلکہ خارجی حالات کی رعایت کرتے ہوئے اپنی راہ نکالے۔

جاپان ایک ایسا ملک ہے جہاں اکثر زلزلے آتے ہیں۔ بے حساب جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے۔ یہ ایک پیچیدہ شکل مسئلہ تھا۔ جاپان والوں نے اس کا حل یہ نکالا کہ وہ پختہ مکانات نہ بنائیں۔ وہ لکڑی اور بانس وغیرہ کے مکانات بنا کر اس میں رہنے لگے۔ لکڑی اور بانس کا مکان اگر گر بھی جائے تو اس کا نقصان کم ہوتا ہے نیز اس کے بقیہ اجزاء کسی حد تک دوبارہ استعمال ہو سکتے ہیں۔

زلزلہ میں انسان کا مقابلہ قدرت سے ہوتا ہے۔ یہاں انسان بالکل بے بس ہے۔ چنانچہ جاپان والے یہاں جھک گئے۔ انھوں نے ایک طرفہ طور پر اپنے آپ کو جھکا کر اپنے مسئلہ کا حل نکال لیا۔ ٹویوٹا (Toyota) کا لفظ آج جاپانی کار کے ہم معنی بن گیا ہے۔ مگر پندرہ سال پہلے یہ لفظ جاپان میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے استعمال ہوتا تھا۔ جاپان کی ٹویوٹا کمپنی نے ابتدا ٹیکسٹائل انڈسٹری (کپڑے کی صنعت) سے اپنے کام کا آغاز کیا۔ مگر جاپان ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لئے موزوں ملک ثابت نہیں ہوا۔ کمپنی اس کاروبار میں کامیاب نہ ہوسکی۔ ٹویوٹا والوں نے اس تجربہ کے بعد نیا میدان اختیار کر لیا۔ وہ موٹر کار کی صنعت میں داخل ہو گئے۔ یہاں ان کو فضا اپنے موافق ملی۔ انھوں نے تھوڑے سے عرصہ میں زبردست ترقی کی۔ یہاں تک کہ تمام دنیا کی سڑکوں پر جاپانی کاریں دوڑنے لگیں۔

اس دوسری مثال میں جاپان کو ملکی اور جغرافیائی رکاوٹوں کا سامنا تھا۔ جاپانیوں نے یہ کیا کہ انہوں نے اپنے عمل کا میدان بدل دیا۔ اس کے بعد کامیابی ان کے لئے ایسی طرح یقینی ہو گئی جس طرح کوئی شخص دیوار کی طرف سے نکلنے کی ناکام کوشش کر رہا ہو۔ اور پھر وہ دروازہ کی طرف سے نکلنے کی تدبیر کرلے۔ جاپان کے چار بڑے اخباروں میں سے ایک اخبار خسارہ میں چلا گیا۔ ہاتھی کا ایک پاؤں ٹوٹ

‹ Previous page Next page › Contents of January 1985 All issues

Printed page