Al-Risala · January 1985 · page 26

بڑی تھرلنگ نیوز آ رہی ہیں! “

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۵، صفحہ ۲۶

دریافت ہوتی ہے۔ اس دریافت کے وقت دریافت کرنے والے کے دل اور زبان پر جو تجربہ گزرتا ہے اسی کا دوسرا نام ذکر ہے۔

۱۶جولائی ۱۹۶۹ کی رات تمام اخباروں کے دفتروں میں زبردست سرگرمیوں کی رات تھی۔ اسی روز پہلا انسان ( آرم اسٹرانگ ) چاند پر اترا تھا اور اخباروں کے دفتر میں ٹیلی پرنٹر پر مسلسل خبریں آ رہی تھیں ۔ جن کو اخبارات کا اسٹاف کل صبح کے اخبار کے لئے تیزی سے لے رہا تھا۔

اس روز رات کو میں ایک اخبار کے دفتر میں گیا۔ اخبار کے نیوز اڈیٹر اپنی کرسی پر بیٹھے ہوئے ان کے سامنے میز پر کاغذات کا ڈھیر لگا تھا۔ میں نے تازہ واقعہ کے بارے میں دریافت کیا تو ان کی زبان سے نکلا :

بڑی تھرلنگ نیوز آ رہی ہیں! “

میں نے سوچا کہ انسان زمین سے سفر کر کے آسمان تک پہنچ گیا تو اس خبر کو سن کر لوگوں کے اندر Thrill پیدا ہورہا ہے۔ مگر زمین اور چاند کو دیکھ کر اور ان کے درمیان حیرت انگیز نظام کا مشاہدہ کر کے آدمی کے اندر تھرل پیدا نہیں ہوتا۔ انسانی واقعات پر تھرل مگر خدائی واقعات پر کوئی تھرل نہیں۔ انسانی کرشمہ کو دیکھ کر اڈیٹر کی زبان سے جو جملہ نکلا، اسی قسم کے الفاظ جب خدائی کرشمہ کو دیکھ کر نکلنے لگیں تو اسی کا نام دین کی اصطلاح میں ذکر ہے۔

اسلام اور عصر حاضر

اسلامی مرکز کی نئی کتاب ” اسلام اور عصر حاضر “ چھپ کر آگئی ہے۔ ۴۴ صفحات کی یہ کتاب نہایت اہتمام سے معیاری انداز میں چھاپی گئی ہے۔ اس کتاب کے دس ابواب ہیں۔ اور اس میں عصری اسلوب میں اسلام کا تعارف کیا گیا ہے۔

قیمت ۲۰ روپیه

‹ Previous page Next page › Contents of January 1985 All issues

Printed page