Al-Risala · July 1985 · page 6

زندگی کا مسئلہ

الرسالہ، جولائی ۱۹۸۵، صفحہ ۶

زندگی کا مسئلہ

برازیل جنوبی امریکہ کا ایک ملک ہے جو اٹلانٹک سمندر کے کنارے واقع ہے۔ اس کی آبادی ۱۹ ملین ہے جس میں زیادہ تر رومن کیتھولک ہیں۔ برازیل میں ۱۹۶۴ء سے فوجی حکومت قائم تھی۔ فوجی حکومت کے خلاف جمہوریت پسند لیڈروں نے تحریک چلائی ان میں ایک ممتاز نام ٹینکر بیڈ نویس (Tancred Neves) کا تھا۔ مٹر نویس نے بے شمار مصیبتیں اٹھائیں۔ ۲۱ سال کی پر مشقت جدوجہد کے بعد بالآخر وہ ملک کے عوام کو حکومت کے خلاف منظم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ فوجی حکمران مجبور ہو گئے کہ ملک میں عام انتخابات کرائیں۔

جنوری ۱۹۸۵ میں الیکشن ہوا۔ اس الیکشن میں مٹر نویس بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے۔ اخبارات اور ریڈیو نے ان کی کامیابی کا شاندار تذکرہ کیا۔ ایک اخبار نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ـــــــــ ان کی جیت ایک شخص کے تقریباً پچاس سالہ سیاسی کردار کی تکمیل ہے: His victory capped a political career spanning nearly 50 years ۱۵ مارچ ۱۹۸۵ کو مٹر نویس کی حلف برداری کی رسم صدارتی محل میں ادا کی جانے والی تھی کہ عین اسی روز چند گھنٹے پہلے وہ سخت بیمار پڑ گئے ۔ انھیں فوری اسپتال لے جایا گیا۔ ملک کے سب سے بہتر اسپتال میں وہ ایک مہینہ تک ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے۔ اس مدت میں ان کا سات آپریشن کیا گیا۔ مگر ساری کوشش ناکام ہو گئی۔ ۲۱ اپریل ۱۹۸۵ کو مٹر نویس کا انتقال ہو گیا ۔ اس وقت ان کی عمر ۷۵ سال تھی ۔

کیسا عجیب ہے انسان کا یہ انجام کہ وہ کوشش کرتا ہے مگر وہ اس کا پھل نہیں پاتا۔ اس کے لئے فتح کا تاج تیار کیا جاتا ہے مگر اس کے لئے ممکن نہیں ہوتا کہ وہ اس کو اپنے سر کی زینت بنائے۔ اس کی کوششوں کی تکمیل اس کی بربادیوں کی تکمیل بن جاتی ہے۔

اس طرح کے واقعات بتاتے ہیں کہ موجودہ دنیا صرف عمل کرنے کی جگہ ہے، وہ پانے کی جگہ نہیں پانے کی جگہ کوئی اور ہے جو اس کے ماورا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of July 1985 All issues

Printed page