Al-Risala · July 1985 · page 16

یہ ماہرین

الرسالہ، جولائی ۱۹۸۵، صفحہ ۱۶

یہ ماہرین

پروفیسر راج کرشنا (۱۹۸۵-۱۹۲۵)، ہندوستان کے انتہائی اعلیٰ اذہان میں شمار ہوتے تھے۔

علمِ اقتصادیات میں غیر معمولی مہارت کی وجہ سے وہ بین الاقوامی شہرت کے مالک تھے ۔ وہ ملک کے بڑے بڑے معاشی عہدوں پر فائز رہے۔ آخر عمر میں وہ ایف اے او (فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن) کے ایک پروجیکٹ کے تحت تین مہینہ کے لئے روم (اٹلی) گئے تھے ۔ ابھی وہ اپنے کام کی تکمیل نہیں کر سکے تھے کہ ۲۱ مئی ۱۹۸۵ کو اچانک حرکتِ قلب بند ہونے سے ان کا انتقال ہو گیا۔ وفات کے وقت ان کی عمر صرف ۵۹ سال تھی (ٹائمس آف انڈیا ۲۲ مئی ۱۹۸۵)

پروفیسر راج کرشنا زراعی اقتصادیات کے ایک مانے ہوئے ایکسپرٹ تھے۔ انھوں نے اس مسئلہ کا اختصاصی مطالعہ کیا تھا کہ تیسری دنیا کے غربت کے ماحول میں روزگار کا مسئلہ کس طرح حل کیا جائے:

He was an acknowledged expert in agricultural

economics and had specialised in the study of em- ployment conditions of poverty in the third world. کیسے عجیب ہوں گے مسائل عالم کے وہ ماہرین جن کو خود اپنے مسئلہ کی خبر نہ ہو۔ انسان کا حال بھی کیا عجیب ہے ۔ وہ اپنے کل کو نہیں جانتا اور دوسروں کے مستقبل پر ریسرچ کرتا ہے۔

وہ خود فکری افلاس میں مبتلا ہوتا ہے اور دوسروں کے معاشی افلاس پر تقریر کے کارنامے دکھاتا ہے۔ مسائل عالم کی مہارت پر اس کو بڑے بڑے خطابات دئے جاتے ہیں۔ مگر جب تجربہ ہوتا ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے قریبی مسئلہ سے بھی نا آشنا تھا۔ کیا عجیب ہے لوگوں کا جاننا اور کیسا عجیب ہے ان کا نہ جاننا۔

‹ Previous page Next page › Contents of July 1985 All issues

Printed page