Al-Risala · July 1985 · page 36

تیسرا سفر

الرسالہ، جولائی ۱۹۸۵، صفحہ ۳۶

مختلف نظر آتا ہے ۔ مارشل لاء کے باوجود لوگوں میں کوئی خوف دہر اس نہیں ۔ مجلسوں اور اخباروں میں کھلے عام ہر طرح کے تبصرے ہوئے رہتے ہیں ۔ مثال کے طور پر بولتے وقت (جو یہاں کا آزاد اخبار سمجھا جاتا ہے) اس کی اشاعت ۲۵ مارچ کی پہلی سرخی یہ تھی :

سول حکومت اور مارشل لاء ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔

اندر کے صفحے میں ایڈیٹوریل کا عنوان تھا ۔ " نئے دور کا آغاز ، جمہوریت یا مارشل لائی جمہوریت " اخبارات میں صدر ضیاء الحق سے زیادہ نمایاں تصویریں عورتیں اور کھلاڑیوں کی نظر آئیں ۔ پاکستان میں ایک عجیب طبقہ ابھر رہا ہے جس کا نام ہے " نوجوان شاعر ات " ایک خاتون کالم نگار نے اس کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستان کی حساس طبع خواتین میں روز بروز شاعری کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔ خواتین کی اکثریت جو شاعری سے اپنا دل بہلانے کا کام لیتی ہے ، چند غزلیں یا نظمیں لکھنے کے بعد ان کو کتابی شکل میں چھپوانے میں بہت جلد بازی کرتی ہے ۔ "

مولانا عبد الغفار حسن صاحب فیصل آباد کی جامعہ تعلیمات میں حدیث کے استاذ ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے اس مدرسہ میں منطق کا جزبہ بہت کم رکھا ہے ۔ اس سلسلہ میں انھوں نے ایک عالم کا قول نقل کیا کہ طالب علم اگر ذکی ہے تو اس کو منطق کی ضرورت نہیں ۔ اگر وہ غبی ہے تو وہ منطق کو سمجھے گا نہیں۔ دوسرے اکثر شہروں کی طرح لاہور بھی دو لاہور کا نام ہے ۔ ایک قدیم لاہور ۔ یہاں تنگ سڑکیں پرانے مکانات ، ٹریفک کی بھیڑ کا وہی منظر ہے جس کی مثال پرانی دہلی میں نظر آتی ہے ۔ دوسرا نیا لاہور ۔ یہاں چوڑی سڑکیں ہیں ۔ سر سبز پارک ہیں ۔ جدید وضع کے کھلے ہوتے مکانات پھیلے ہوتے ہیں ۔ کوئی شخص پرانے لاہور میں آئے اور یہیں سے واپس چلا جائے تو وہ یہ تاثر لے گا کہ لاہور نے پچھلے سو سال کے اندر کوئی خاص ترقی نہیں کی لیکن اگر کوئی نئے لاہور کو دیکھے تو وہ یہ یاد لے کر یہاں سے لوٹے گا کہ لاہور جدید دنیا کا ایک اعلی ترقی یافتہ شہر ہے۔ مشاہدہ کے فرق سے رائیں کس طرح بدل جاتی ہیں ۔ آزاد ہندوستان سیکولر زم کے نام پر وجود میں آیا ۔ چنانچہ یہاں کے لیڈر ہمیشہ سیکولر زم کی بات کرتے ہیں خواہ وہ سیکولر زم سے با لکل دور ہوں ۔ یہی حال پاکستان کا ایک اور شکل میں ہوا ہے ۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ یہاں ہر کام اسلام کے نام پر کیا جاتا ہے ۔ سوشلزم کے حامی اس کو اسلامی سوشلزم کہہ کر پیش کرتے ہیں ۔ عورتوں کو گھرسے نکالنے کی تحریک بھی

‹ Previous page Next page › Contents of July 1985 All issues

Printed page