Al-Risala · July 1985 · page 38

تیسرا سفر

الرسالہ، جولائی ۱۹۸۵، صفحہ ۳۸

پارلی منٹ کے اجلاس میں موجود ہوں تو وزیر اعظم محمد خان جونیجو اس بات پر آمادہ نہ ہوں گے کہ وہ اپنے روحانی پیشوا سے بلند مقام پر بیٹھیں۔

پیر پگاڑا کے لاکھوں مریدوں کا عقیدہ ہے کہ ان کے پیر صاحب کی موجودگی میں کوئی بھی شخص اس عزت کا مستحق نہیں کہ وہ ان سے اونچی نشست پر بیٹھے۔ اس قسم کا ایک واقعہ سابق صدر ایوب خاں کے ساتھ سانگھڑ (سندھ) کے ایک استقبالیہ میں پیش آچکا ہے۔ صدر ایوب خاں اسٹیج پر پیر پگارا سے تقریبا دو انچ اوپر بیٹھے ہوئے تھے۔ جب پیر پگاڑ اکے مریدوں کو معلوم ہوا تو وہ ہزاروں کی تعداد میں کھڑے ہوگئے اور احتجاج کرنے لگے۔ بعد کو جب صدر ایوب خاں کو صورت حال کا علم ہوا تو وہ فوری طور پر مریدوں کے جذبات کے احترام میں اپنی کرسی سے ہٹ گئے۔ اس کے بعد مریدین خوش ہوگئے ۔ انہوں نے ایوب خاں زندہ باد کے نعرے لگائے۔

وزیر اعظم جونیجو کی اہلیہ کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ پردہ میں رہتی ہیں۔ نوائے وقت (۲۶ مارچ) کی ایک خبر میں بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم نے اسلام آباد میں اپنی ہونے والی سرکاری رہائش گاہ کا معائنہ کیا ۔ ‘‘ وزیر اعظم نے تزئین و آرائش میں کچھ تبدیلیوں کے احکام بھی جاری کئے ۔ بالخصوص نماز اور تلاوت قرآن پاک کے لئے ایک جگہ مخصوص کرنے کی ہدایت کی۔

۲۵ مارچ ۱۹۸۵ء کو جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز ’’منصورہ‘‘ کو دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ یہ مجموعی طور پر بارہ ایکڑ کے رقبہ میں واقع ہے ۔ وسیع چہار دیواری کے اندر مسجد ، اسکول ، اسلامک ریسرچ سنٹر، اسپتال لائبریری ، دارالاشاعت ، تنظیمی دفاتر ، رہائش گاہ وغیرہ بنی ہوئی ہیں۔ درخت اور سبزہ بھی کافی نظر آتے۔ تاہم انتظام کے اعتبار سے وہ عام اداروں سے بہتر محسوس نہیں ہوا۔

جناب نعیم صدیقی صاحب اور دوسرے صاحبان سے اجتماعی ملاقات ہوئی۔ نعیم صدیقی صاحب (۵۹ سال) سے میں نے کہا کہ اپنی زندگی کی کوئی خاص دریافت بتائیے۔ انھوں نے جو بات بتائی وہ میں نے اسی وقت ان سے کاغذ پر لکھوالی۔ موصوف کی دریافت ان کے الفاظ میں یہ تھی : میرے نزدیک جو ہر دین یہ ہے ــــ دل پاک ، دیدہ پاک ، دہن پاک جماعت اسلامی کے امیر میاں طفیل محمد صاحب سے ملاقات ہوئی ۔ نوائے وقت (۲۴ مارچ ۱۹۸۵ء) میں میں نے سینٹ کے رکن اور جماعت اسلامی پاکستان کے سکریٹری جنرل قاضی حسین احمد صاحب کا

‹ Previous page Next page › Contents of July 1985 All issues

Printed page