تیسرا سفر
الرسالہ، جولائی ۱۹۸۵، صفحہ ۴۶
بیگ دین الرسالہ کے کچھ شمارے رکھیں اور لوگوں کو یہ بت کر دیں کہ یہ عصری اسلوب میں اسلام کی دعوت ہے۔ اس طرح الرسالہ اردو اور الرسالہ انگریزی کے ممبر بنائیں ۔ الحمد للہ یہ کوشش کامیاب رہی ۔ چند ہی دنوں میں انھوں نے الرسالہ کے دس ممبر بنا لئے۔ اور دوسری کئی چھوٹی کتابیں ان کے ذریعہ لوگوں نے حاصل کیں ۔ اس سے پہلے میں نے اپنی ایجنسی میں اضافے کے لئے لکھا تھا۔ اب ممبروں کے بڑھنے سے مزید اضافہ ضروری ہو گیا ہے۔ براہ کرم اب آپ ہماری ایجنسی میں ہر ماہ ایک سوپرچے روانہ کریں۔ یہ سب کچھ ہم لوگ اللہ کے لئے کر رہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہم سے راضی ہو جائے آمین۔ یہ مثال ہر جگہ دہرانے کی ضرورت ہے ۔ الرسالہ کی اشاعت میں اضافہ کے لئے یہ طریقہ بہت کامیاب ہے۔ الرسالہ کس طرح ہر حلقہ میں مقبول ہو رہا ہے ۔ اس کی مثال روزانہ سامنے آتی رہتی ہے۔ یہاں ہم شری منگل سین کا خط مورخہ ۴ اپریل ۱۹۸۵ کا ایک حصہ نقل کر رہے ہیں۔ موصوف لکھتے ہیں : آپ کا ماہنامہ الرسالہ باقاعدگی سے دستیاب ہو رہا ہے ۔ اور جب یہ پہنچتا ہے تو سارے کام چھوڑ کر اس پر جھپٹ پڑنے کو جی چاہتا ہے۔ کسی سے بات چیت ہو رہی ہو تو فوراً ختم کر کے اس کو پڑھنا شروع کرکے تسکین ملتی ہے۔ بلا شبہ خدا نے آپ کے قلم میں وہ روانی عطا کی ہوئی ہے کہ جس سے ہمارے پائٹھکوں کو تو بہت آنند آتا ہے ۔ گویا یہ تحریر کسی خدا شناس کی تحریر معلوم پڑتی ہے۔
الرسالہ (انگریزی) کے ایک امریکی قاری نے ایک مفصل خط لکھا ہے۔ اس کے چند جملے یہ ہیں:
Your journal (Al-Risala monthly) has been arriving, but I have not known what to write. The journal is interesting and well-written. It shows a great deal of insight and an extensive knowledge of Islamic history, and a fine moral sense. انگریزی زبان میں دو کتا بوں کا ترجمہ تیار ہے ۔ اور ان شاء اللہ جلد ہی پریس میں جائے گا۔ یہ دونوں کتابیں یہ ہیں: پیغمبر انقلاب ، اسلام میں فطرت ۔ ان کے علاوہ انگریزی کے اور بھی کچھ ترجمے تکمیل کے مرحلے میں ہیں۔
‹ Previous page Next page › Contents of July 1985 All issues