Al-Risala · July 1985 · page 48

ایکنسی الرساله

الرسالہ، جولائی ۱۹۸۵، صفحہ ۴۸

ایکنسی الرساله

ماہنامہ الرساله بیک وقت اردو اور انگریزی زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔ اردو الرساله کا مقصد مسلمانوں کی اصلاح اور ذہنی تعمیر ہے۔ اور انگریزی الرساله کا خاص مقصد یہ ہے کہ اسلام کی بے آمیز دعوت کو عام انسانوں تک پہنچایا جائے ۔

الرساله کے تعمیری اوردعوتی مشن کا تقاضا ہے کہ آپ نہ صرف اس کو خود پڑھیں بلکہ اس کی ایکنسی لے کر اس کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں دوسروں تک پہنچائیں ۔ ایکنسی گویا الرساله کے متوقع قارئین تک اس کو مسلسل پہنچانے کا ایک بہترین درمیانی وسیلہ ہے۔

الرساله (اردو) کی ایکنسی بینا ملت کی ذہنی تعمیر میں حصہ لینا ہے جو آج ملت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسی طرح الرساله (انگریزی) کی ایکنسی لینا اسلام کی عمومی دعوت کی مہم میں اپنے آپ کو شریک کرنا ہے جو کار نبوت ہے اور ملت کے اوپر خدا کا سب سے بڑا فریضہ ہے۔ ایکنسی کی صورتیں ۱۔ الرساله (اردو یا انگریزی) کی ایکنسی کم از کم پانچ پرچوں پر دی جاتی ہے۔ کیش ۲۵ فی صد ہے۔ پیکنگ اور روانگی کے تمام اخراجات ادارہ الرساله کے ذمہ ہوتے ہیں۔

۲۔ زیادہ تعداد والی ایکنسیوں کو ہر ماہ پرچے بذ ریعہ وی پی روانہ کئے جاتے ہیں۔ ۳۔ کم تعداد کی ایکنسی کے لئے ادائگی کی دو صورتیں ہیں۔ ایک یہ کہ پرچے ہر ماہ سادہ ڈاک سے بھیجے جائیں اور صاحب ایکنسی ہر ماہ اس کی رقم بذریعہ منی آرڈر روانہ کردے۔ دوسری صورت یہ ہے کہ چند ماہ (مثلاً تین مہینے) تک پرچے سادہ ڈاک سے بھیجے جائیں اور اس کے بعد والے مہینے میں تمام پرچوں کی مجموعی رقم کی وی پی روانہ کی جائے۔ ۴۔ صاحب استطاعت افراد کے لئے بہتر یہ ہے کہ وہ ایک سال یا چھ ماہ کی مجموعی رقم پیشگی روانہ کردیں اور الرساله کی مطلوبہ تعداد ہر ماہ ان کو سادہ ڈاک سے یا رجسٹری سے بھیجی جاتی رہے۔ ختم مدت پر وہ دوبارہ اسی طرح پیشگی رقم بھیج دیں۔

۵۔ ہر ایکنسی کا ایک حوالہ نمبر ہوتا ہے۔ خط و کتابت یا منی آرڈر کی روانگی کے وقت یہ نمبر ضرور درج کیا جائے ۔

ڈاکٹر ثانی آشین خاں پرنٹر پبلیشر مسٹول نی جے کے آفٹ پرنٹرز دہلی سے چھپوا کر دفتر الرسالی۔ ۲۹ نظام الدین ویسٹ نئی دہلی سے شائع کیا

‹ Previous page Next page › Contents of July 1985 All issues

Printed page