Al-Risala · August 1985 · page 48

اصطلاحات حج

الرسالہ، اگست ۱۹۸۵، صفحہ ۴۸

جبل ثور ایک پہاڑ جس کے غار میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کے موقع پر تین رات قیام کیا۔ جبل رحمت میدان عرفات کی پہاڑی جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کا خطبہ دیا تھا۔ جبل ثبیر منیٰ میں واقع ایک پہاڑ کا نام ہے۔

جبل قزح مزدلفہ میں واقع ایک پہاڑ کا نام ہے۔

جنت المعلی مکہ کا قبرستان ، جس میں حضرت خدیجہ وغیرہ کی قبریں ہیں۔ جنت البقیع مدینہ کا بڑا قبرستان۔

مسجد قبا مدینہ کے قریب ایک مسجد جو اسلام میں سب سے پہلے بنائی گئی۔ مسجد قبلتین وادیٔ عقیق کے قریب کی ایک مسجد جس میں تحویل قبلہ کا حکم نازل ہوا۔ مسجد خیف منیٰ میں واقع ایک مسجد۔ یہاں حاجی ۸ ذی الحجہ کو قیام کرتے ہیں۔ مسجد نمرہ عرفات کے کنارے ایک مسجد جہاں ۹ ذی الحجہ کو ظہر وعصر کی نماز جمع کر کے پڑھی جاتی ہے المساجد الخمسہ مدینہ کی پانچ مسجدیں۔ کہا جاتا ہے کہ غزوہ احزاب کے موقع پر یہیں خندق کھودی گئی تھی ۔

مزدلفہ منیٰ اور عرفات کے درمیان ایک میدان کا نام ۔

مشعر الحرام مزدلفہ میں ایک مقام جہاں وقوف کیا جاتا ہے ۔ محسر مزدلفہ سے ملا ہوا ایک میدان جہاں اصحاب فیل پر عذاب نازل ہوا تھا۔ بئر عثمان یہ مدینہ کے قریب ایک قدیم کنواں ہے جو حضرت عثمان کی طرف منسوب ہے۔ منیٰ ایک مقام کا نام ۔ یہیں جمرات پر رمی کی جاتی ہے ۔ عرفات ایک بڑا میدان جہاں حاجی ۹ ذی الحجہ کو قیام کرتے ہیں۔

‹ Previous page Next page › Contents of August 1985 All issues

Printed page