God is making commerce his missionary
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۵، صفحہ ۴۶
۱۹۸۴ء پہر کو ایک تقریب کے تحت میں نے اس کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد ایک جلسہ ہوا جس میں بھٹکل اور اس کے اطراف کے تعلیم یافتہ مسلمان بہت بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ یہاں میں نے اسلام میں علم کی اہمیت پر تقریر کی۔ نیز یہ دکھایا کہ موجودہ سائنسی ترقیوں نے کس طرح اسلامی دعوت کے نئے وسیع امکانات کھول دئے ہیں۔
بھٹکل میں جو پروگرام ہوتے ان کی تفصیل الگ صفحہ پر درج ہے۔
بھٹکل غالباً ہندوستان میں منفرد جگہ ہے جہاں مسلمانوں کی تعمیر کا کام کامیاب طور پر ہو رہا ہے۔ یہاں ہر قسم کے تعمیری کام کئے جارہے ہیں۔ اس علاقہ میں سیکڑوں سال سے ملا ح آباد تھے جو خستہ حالت میں رہتے تھے۔ اب سمندر کے کنارے ان کے بہت سے خوبصورت گاؤں بن گئے ہیں۔ وہ لوگ مشینی کشتیوں کے ذریعے مچھلیاں پکڑتے ہیں۔ ان کی بستیوں میں مسجد اور مدر سے قائم ہیں۔ ان کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ وغیرہ بھٹکل کے مسلمانوں کی مزید یہ خصوصیت ہے کہ یہاں کے سرکاری اسکولوں میں مسلمانوں کی اسلامی تعلیم کے لئے ایک گھنٹہ خاص کیا گیا ہے۔ اس میں انجمن کے اساتذہ جاتے ہیں اور مسلمان بچوں کو اسلام کی ضروری تعلیم دیتے ہیں۔
کسی کا قول ہے کہ خدا تجارت کو اپنا مبلغ بناتا ہے:
God is making commerce his missionary
اس کا ایک نمونہ میں نے بھٹکل میں دیکھا۔ بھٹکل کے مسلمان نوائتی برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔ نو آئتی برادری پوری کی پوری تاجر برادری ہے۔ تجارت میں مشغولیت نے ان کے مزاج کو پر امن تعمیری مزاج بنا دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے رہنما جو بھی اسکیم بناتے ہیں، پوری برادری فوراً اس کے ساتھ ہو جاتی ہے۔ وہ ہر تعمیری منصوبے میں اپنے رہنماؤں کا بھر پور تعاون کرتے ہیں۔ ان کی جماعتوں کے صدر اور سکریٹری معمولی کام بھی اسی شوق سے کرتے ہیں جس طرح بڑے کام۔ لکھ پتی اور کرور پتی خاندان کے نوجوان سادہ لباس پہنے ہوئے قومی کاموں میں رضا کا رانہ حصہ لیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ یہی مزاج کسی قوم کا سب سے بڑا سرمایہ ہے۔ شمالی ہند کے مسلمانوں میں یہ مزاج موجود نہیں ۔ یہی وجہ ہے یہاں کوئی تعمیری کام نہیں ہوتا۔ اور اگر کوئی شخص کسی تعمیری کام کا آغاز کرے تو اس کو معاون نہیں ملتے۔ وہ بہت جلد اختلافات کا شکار ہو کر ختم ہو جاتا ہے۔ شمالی ہند کے مسلمان اگر " بھٹکل" جیسے علاقوں سے سبق لیں تو ان کا مسئلہ بھی اسی طرح حل ہو جائے جس طرح ان کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 1985 All issues