Al-Risala · September 1985 · page 47

آسانول میں پروگرام

الرسالہ، ستمبر ۱۹۸۵، صفحہ ۴۷

نہیں لکھی گئیں ۔ اس لئے مولانا کی کتابیں اسلامی ممالک کی کئی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے نصاب میں شامل کر لی گئی ہیں۔ نیز ان کا ترجمہ دنیا کی کئی زبانوں میں کیا جا چکا ہے۔ مولانا وحید الدین کی اپنی ایک سوچ ہے اور اپنا ایک انداز فکر۔ وہ ٹکراؤ کی پالیسی پر عمل نہیں کرتے لیکن مصلحت پرستی کا شکار بھی نہیں۔ وہ اپنے پڑھنے والوں کی ہمت بڑھاتے ہیں۔ حالات سے نبرد آزما ہونے کے لئے۔ زندگی کے تلخ وشیریں تجربات کا سامنا کرنے کے لئے ۔ گزشتہ دنوں مولانا وحید الدین نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ مولانا نے اپنے انوکھے مگر کار آمد مقصد کے حصول کے لئے ، ۱۹ میں نئی دہلی میں اسلامک سینٹر کی بنیاد ڈالی تھی۔ اب مولانا محترم نے اپنے مقبول ترین جریدہ (الرسالہ) کو انگریزی کا روپ بھی دے دیا ہے تاکہ ان کا مشن تیز تر ہو سکے (اخبار بلٹز ممبئی)

ایک صاحب بمبئی سے لکھتے ہیں : رتنا بائی ہال (ممبئی) میں آپ کا جو پہلا لکچر (۱۶ مئی ۱۹۸۵) ہوا تھا، میں نے اس کا ترجمہ ہندی میں کیا ہے۔ جو ترقی پسندوں کے ایک پرچہ ”چنتن دشا میں خصوصی اہتمام سے چھپا ہے۔ اس کو غیر مسلم ترقی پسند طبقہ نے بھی بہت پسند کیا ہے۔ ان کا تو یہاں تک کہنا ہے کہ اس سے پہلے اسلام کی تشریح میں اور مومن کی علامت کی وضاحت میں اس قسم کا کوئی ہندی مضمون یا تقریر ان کی نظر سے نہیں گزری ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے اور تا دیر آپ کا سایہ ہم لوگوں کے سر پر قائم رکھے۔

جون ۱۹۸۵ میں اسلامی مرکز میں تشریف لانے والوں میں سے جناب سید ہاشم علی صاحب (وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) تھے. موصوف الرسالہ کے مستقل قاری ہیں۔ الرسالہ کے تعمیری پیغام سے پوری طرح اتفاق رکھتے ہیں۔ موصوف تقریباً ایک گھنٹہ مرکز میں رہے۔ انھوں نے مرکز کے کاموں کی باقاعدگی کو خصوصیت سے پسند فرمایا۔

پونہ سے جناب عبد الصمد شیخ اطلاع دیتے ہیں: یہاں الشبان المسلمون نے اپنی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ شائع کی ہے۔ اس میں آپ کی ایک تاریخی تقریر بھی شامل ہے۔ یہ تقریر، ۳ مارچ ۱۹۸۸ کو بعد نماز مغرب الشبان المسلمون کے دفتر میں ہوئی تھی اور پھر ٹیپ کی مدد سے مرتب کی گئی۔ پونہ کے تعلیم یافتہ حلقہ میں آپ کی یہ تقریر بڑی دلچسپی سے پڑھی جارہی ہے۔ یہ تقریر مذکورہ رپورٹ میں صفحہ ۲ تا ۲۵ پر درج ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of September 1985 All issues

Printed page