Al-Risala · October 1985 · page 4

ریموٹ کنٹرول

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۵، صفحہ ۴

ریموٹ کنٹرول

موجودہ زمانے نے اسانی لغت میں نئے الفاظ کا اضافہ کیا ہے۔ ان میں سے ایک ریموٹ کنٹرول (Remote control) ہے ۔ یعنی دور سے کسی ظاہری واسطہ کے بغیر کنٹرول کرنا۔ موجودہ زمانہ میں بہت سی ایسی صورتیں پیدا ہوگئی ہیں جن میں سگنل یا پیغام تاروں پر نہیں بھیجا جاسکتا۔ مثلاً حرکت کرنے والی سواریاں جیسے ہوائی جہاز یا خلائی جہاز وغیرہ ۔ ان حالات میں مشین کو حسب منشا چلانے کے لیے ریموٹ کنٹرول یا ریڈیو کنٹرول کا طریقہ اختیار کیا جاتا ہے ۔

ایسے حالات میں کوڈ کی صورت میں سگنل بھیجے جاتے ہیں ۔ متعلقہ مشین میں ایک رسیور ہوتا ہے جو مطلوبہ فریکوئنسی پر اس کو وصول کرنے کے لیے ہر آن متحرک رہتا ہے ۔ موجودہ زمانہ میں یہ طریقہ بہت سے کاموں میں کثرت سے استعمال ہونے لگا ہے ۔ ریموٹ کنٹرول کا طریقہ اب اس حد تک ترقی کر چکا ہے کہ خلا میں اپنے مدار پر گھومنے والی مشینوں کو زمین سے نہایت صحت کے ساتھ ہدایات بھیجی جاتی ہیں اور ان کی نگرانی کی جاتی ہے۔ اگر ان کے اندر کوئی خرابی پیدا ہو جائے تو کسی مادی واسطہ کے بغیر محض ریڈیائی لہروں کے ذریعہ ان کو زمین ہی سے درست کر دیا جاتا ہے ۔ حتیٰ کہ انس ایجاد نے تخریب کاروں کو بھی جدید مواقع فراہم کر دیے ہیں ۔ چنانچہ ۲۵ مئی ۱۹۸۵ کو امیر کویت کی موٹر کار کے پاس جو بم پھٹا وہ دور سے کنٹرول کیا جانے والا ایک بم (Remote-controlled bomb) تھا۔

ریموٹ کنٹرول کا یہ نظام ایک معنوی حقیقت کا مادی مظاہرہ ہے ۔ یہ ایک عملی مثال کی صورت میں بتارہا ہے کہ خدا کس طرح پھیلی ہوئی کائنات کو بلا واسطہ کنٹرول کرتا ہے اور کس طرح اس کو اپنی منشا کے مطابق چلا رہا ہے ۔ ریموٹ کنٹرول ریڈیو اگرچہ ایک انسانی واقعہ ہے مگر اس نے عظیم ترخدائی واقعہ کو ہمارے لیے قابل فہم بنا دیا ہے ۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1985 All issues

Printed page