پونہ کا پروگرام
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۵، صفحہ ۴۷
سجائی گئی تھیں۔ کثیر تعداد میں لوگوں کے دیکھا اور مطالعہ کےا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں کتابیں فروخت ہوئیں ۔ بہت سے افراد الرسالہ کے خریدار ہوئے اور اس کی ممبرنی لی۔ اسی طرح پونہ کی تبلیغی اجتماع (۲۶- ۲۷ اکتوبر ۱۹۸۴) کے موقع پر اسلامی مرکز کی مطبوعات کا اسٹال لگایا گیا۔ اس موقع پر تقریباً ۱۵ ہزار افراد شریک ہوئے تھے ۔ اس موقع پر بھی کافی کتابیں فروخت ہوئیں اور کثیر تعداد نے دیکھا اور مطالعہ کیا۔ اجتماعی مواقع پر اسٹال کا طریقہ بہت مفید طریقہ ہے۔ ضرورت ہے کہ ایسا اسٹال ہر جگہ لگایا جائے۔
۲۸ اکتوبر ۱۹۸۴ کو حسب معمول اسلامی مرکز کا ماہانہ اجتماع ہوا۔ یہ اجتماع ہر ماہ کے آخری اتوار کو بعد نماز مغرب ہوتا ہے۔ صدر اسلامی مرکز نے سورہ الصافات کی چند آیات کی روشنی میں درس قرآن دیا۔ اس درس کا خلاصہ یہ تھا کہ ہر شخص کے اندر ایک دوست انسان بھی ہے اور ایک دشمن انسان بھی۔ یہ ہمارا اپنا امتحان ہے کہ دوست انسان ہمارے حصہ میں آتا ہے یا دشمن انسان۔
۲۵ نومبر ۱۹۸۴ کو اتوار کا دن تھا۔ حسب معمول بعد نماز مغرب اسلامی مرکز کا ماہانہ اجتماع ہوا۔ صدر اسلامی مرکز بیرونی سفر پر تھے۔ تاہم انھوں نے اپنا ایک درس ٹیپ کرا دیا تھا۔ موصوف کی غیر موجودگی میں یہ ٹیپ سنایا گیا ۔ اس کا موضوع تھا: ’’قرآن فہمی۔ صدر اسلامی مرکز نے ۴۵ منٹ کی گفتگو میں بتایا کہ قرآن کا ایک حصہ ’’ سطور‘‘ میں ہے اور اس کا ایک حصہ ’’بین السطور‘‘ میں ۔ قرآن کا جو حصہ سطروں میں ہے وہ آپ الفاظ کا ترجمہ کرکے جان سکتے ہیں۔ مگر اس کا دوسرا زیادہ گہرا حصہ بین السطور میں ہے اور اس کو صرف تدبر کے ذریعہ جانا جاسکتا ہے۔
۸ دسمبر ۱۹۸۴ کو بستی نظام الدین (دہلی) میں ایک نشست ہوئی ۔ بستی کے تقریب ایک درجن تعلیم یافتہ اصحاب شریک ہوئے۔ اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے اس موضوع پر اظہار خیال کیا کہ موجودہ زمانہ میں تجدید ملت اور احیائے اسلام نے کام کا آغاز کہاں سے ہو۔ اس گفتگو کا خلاصہ یہ تھا کہ اس کا آغاز دعوت الی اللہ سے ہونا چاہئے۔
’’مذہب اور جدید چیلنج‘‘ کے ایڈیشن ۱۹۸۳ میں نمبر ۷ ۵ اور ۲۷ کے درمیان کے صفحات بے ترتیب ہو گئے ہیں۔ یہ اوراق دوبارہ چھپوائے گئے ہیں۔ جن لوگوں کے پاس کتاب کے مذکورہ نسخے ہوں وہ مکتبہ الرسالہ کے نام خط لکھ کر یہ صفحات دوبارہ منگوالیں۔ یا کتاب کو واپس کرکے اس کی جگہ نیا صحیح نسخہ حاصل کرلیں ۔
‹ Previous page Next page › Contents of January 1985 All issues