پونہ کا پروگرام
الرسالہ، جنوری ۱۹۸۵، صفحہ ۴۶
خبر نامہ اسلامی مرکز
تقریری پروگرام کے تحت اسلامی مرکز میں ۱۳ اکتوبر ۱۹۸۴ کو ایک اجتماع ہوا۔ یہ اجتماع نماز مغرب اور نماز عشاء کے درمیان تقریباً دو گھنٹہ تک رہا۔ اس اجتماع کے خصوصی مقرر جناب پروفیسر علی اشرف صاحب ( وائس چانسلر جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی ) تھے۔ تقریر کا عنوان تھا : حج کے تاثرات و مشاہدات تقریباً پچاس تعلیم یافتہ افراد شریک ہوئے جن میں کچھ خواتین بھی تھیں۔ تمہیدی تقریر ڈاکٹر شفیق احمد ندوی نے کی۔ اس کے بعد فاضل مقرر نے ایک گھنٹہ خطاب کیا۔ آخر میں صدر اسلامی مرکز نے پندرہ منٹ کی گفتگو میں موضوع سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
۴ اکتوبر ۱۹۸۴ کو بستی نظام الدین (دہلی) کے ایک مکان میں اجتماع ہوا۔ بستی کے تقریباً ۷۰ آدمی شریک ہوئے۔ اکثریت نوجوان طبقہ کی تھی۔ صدر اسلامی مرکز نے آدھ گھنٹہ تقریر کی۔ تقریر کا موضوع توحید و آخرت تھا۔ موصوف نے مختلف اسلامی واقعات بیان کر کے بتایا کہ توحید و آخرت کے نظریات کیسے انقلابی نظریات ہیں اور ان سے کیسی عظیم زندگیاں بنتی ہیں۔ آخر میں لوگوں کی خواہش کے مطابق یہ طے ہوا کہ اس طرح کا اجتماع بستی نظام الدین میں ہر ماہ کیا جاتا رہے۔
۲۶۔ ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۴ کو این آئی ایم کی تیسری آل انڈیا کانفرنس نئی دہلی (رام لیلا گراؤنڈ میں) ہوئی ۔ اس کانفرنس میں پورے ملک سے تقریباً پندرہ ہزار تعلیم یافتہ افراد شریک ہوئے۔ منتظمین کی خواہش پر صدر اسلامی مرکز نے کانفرنس کے ایک اجلاس میں تقریر کی۔ اس کا عنوان تھا : ہندوستان کا سماجی بگاڑ اور امت مسلمہ کی ذمہ داریاں۔ لوگوں نے تقریر کو بہت پسند کیا۔ عام تاثر یہ تھا کہ پورے کانفرنس کی سب سے زیادہ پر مغز اور فکر انگیز تقریر یہی تھی۔ بہت سے لوگوں نے اس تقریر کا ٹیپ لیا۔
۲۱ اکتوبر ۱۹۸۴ کی شام کو مغرب اور عشاء کے درمیان نظام الدین بستی میں ایک نشست ہوئی تقریباً دس تعلیم یافتہ افراد شریک ہوئے۔ اس موضوع پر گفتگو ہوئی کہ کیا وجہ ہے کہ موجودہ زمانہ میں مسلمانوں کا جان و مال محفوظ نہیں۔ صدر اسلامی مرکز نے اس موضوع پر اظہار خیالی کیا جس کا خلاصہ یہ تھا کہ قرآن کے مطابق عصمت من الناس کا راز دعوت الی اللہ میں ہے۔ اور دعوت الی اللہ کا کام ہم نے چھوڑ رکھا ہے۔ موجودہ صورت حال اسی کا نتیجہ ہے۔
ایس آئی ایم کی مذکورہ تین روزہ کانفرنس (۲۶ - ۲۸ اکتوبر ۱۹۸۴ میں اسلامی مرکز کا اسٹال لگایا گیا۔ الرسالہ اردو، الرسالہ انگریزی اور دوسری تمام مطبوعات نہایت سلیقہ کے ساتھ
‹ Previous page Next page › Contents of January 1985 All issues