Al-Risala · October 1985 · page 47

خبرنامه اسلامی مرکز ۱۲

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۵، صفحہ ۴۷

کے موضوع پر ہو گا۔

۱۳۔ الرساله کیسٹ کے سلسلہ میں جو مختلف تاثرات ہم کو موصول ہوئے ہیں ان میں سے چند یہاں نقل کیے جاتے ہیں۔ ایک صاحب گلبرگہ سے لکھتے ہیں : ” جولائی کا کیسٹ ملا ۔ اگلے دن میں تمام دن مختلف محلوں میں جاکر مولانا وحید الدین خان صاحب کی تقریر ایمان سناتا رہا۔ تمام لوگوں نے خشوع و خضوع کے ساتھ سنا۔ اور کہا کہ ایمان تازہ ہو گیا۔ اور ہم مادی فضا سے نکل کر دینی فضا میں آگئے ۔ (۲۲ جولائی ۱۹۸۵) ایک صاحب سری نگر سے لکھتے ہیں : ” ایمان پر کیسٹ سنا۔ بے شک میری روح کو تسکین مل گئی۔ اب نئے سرے سے زندگی شروع کرنی ہے۔ ۲۰ جولائی ۱۹۸۵) ایک صاحب کشمیر سے لکھتے ہیں : ” آپ کا کیسٹ چند ساتھیوں کے ساتھ سنا۔ اللہ ہمیں وہی زندہ ایمان عطا کرے جس کی آپ نے نشاندہی فرمائی ہے۔ الرساله کیسٹ کا پروگرام نہایت موثر اور کامیاب پروگرام ثابت ہوگا ۔ اور یہ ایک بہت بڑے خلا کو پر کرے گا۔ (۲۳ جولائی ۱۹۸۵) ایک صاحب راجستھان سے لکھتے ہیں : جولائی والا ایمان کا کیسٹ ہم سب لوگوں نے سنا۔ بڑا لرزہ خیز اور بڑا موثر ہے “ (یکم اگست ۱۹۸۵) ایک صاحب بمبئی سے لکھتے ہیں : ” الرساله کیسٹ مجھے بہت پسند آیا ۔ آپ کی موثر آواز نے مجھے بے حد متاثر کیا ہے۔ کیسٹ کا مضمون بھی ایمان افروز ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ الرساله کی روشنی دور دور تک پہونچے اور تاریک ذہنوں کو منور کرے ۔ (۲ اگست ۱۹۸۵) ایک صاحب سعودی عرب سے لکھتے ہیں : ” ایمان پر تقریر کا کیسٹ ملا ۔ یہ چیز بے انتہا اچھی اور پر اثر ہے ۔ اب ان شاء اللہ آپ کی آواز ہر گھر میں سنائی دے گی ۔ اس سے اصلاح کے کام میں بہت مدد ملے گی۔ یہاں کیسٹ کی بے انتہا ضرورت ہے ۔ کیوں کہ اکیلے میں کیسٹ بہت موزوں ہوتے ہیں “ (۵ اگست ۱۹۸۵) ۱۴۔ تذکیر القرآن (جلد دوم) کی تیاری خدا کے فضل سے مسلسل جاری ہے۔ سورہ الروم (پارہ ۲۱) تک لکھی جا چکی ہے ۔ تحریر اور کتابت کی تکمیل کے بعد ان شاء اللہ وہ فوراً چھاپ دی جائے گی۔ ۱۵۔ ” حل یہاں ہے “ اور ” فسادات کا مسئلہ “ دو الگ الگ کتابیں تھیں ۔ اب ان دونوں کتابوں کو مزید اضافے کے ساتھ ملا کر ایک کتاب شائع کی گئی ہے جس کا نام ہے ۔ ” حل یہاں ہے “ یہ دونوں کتابیں الگ الگ بھی دستیاب ہیں اور ان کا یکمبائی ایڈیشن بھی۔

‹ Previous page Next page › Contents of October 1985 All issues

Printed page