Al-Risala · October 1985 · page 46

خبرنامه اسلامی مرکز ۱۲

الرسالہ، اکتوبر ۱۹۸۵، صفحہ ۴۶

میں اعلان کی وجہ سے درس میں کئی غیر مسلم حضرات بھی شریک ہوئے۔ "الامہ" عالم عرب کا مشہور مجلہ ہے۔ اس نے اپنی اشاعت (ذوالقعدہ ١٤٠٥ھ) میں ایک مقالہ شائع کیا ہے جس کا عنوان ہے "وحید الدین خان"۔ اس مقالہ میں نہایت اعلیٰ انداز میں اسلامی مرکز اور اس کے صدر کی اسلامی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اس طرح کے مضامین عالم اسلام کے مختلف جرائد میں برابر شائع ہو رہے ہیں۔

قاہرہ (مصر) سے اطلاع ملی ہے کہ صدر اسلامی مرکز کی تین مزید کتابوں کے عربی ترجمے شائع ہو گئے ہیں۔ یہ ترجمے مصری ادیبوں نے کیے ہیں جو کہ اردو زبان بخوبی جانتے ہیں۔ انھوں نے براہ راست اردو سے عربی میں ترجمہ کیا ہے۔

اگست کے مہینہ میں جو لوگ اسلامی مرکز میں تشریف لائے ان میں سے ایک حضرت پیر سعید میاں صاحب مجددی (بھوپال) تھے ۔ حضرت ۱۰ اگست ١٩٨٥ کو تشریف لائے اور دیر تک مرکز میں رہے ۔ مرکز کے کاموں کو دیکھ کر بہت زیادہ خوشی کا اظہار فرمایا اور بار بار اس کے لیے دعائیں دیں۔

۱۰۔ ۱۶ اگست ١٩٨٥ کی شام کو وسنت وہار (نئی دہلی) میں ایک نشست ہوئی۔ اس میں صدر اسلامی مرکز نے شرکت کی ۔ اس نشست میں دینی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ صدر اسلامی مرکز نے خاص طور پر اس پہلو کو نمایاں کیا کہ ہندوستان میں اسلام کے لیے کام کرنے کے مکمل مواقع موجود ہیں۔ ضرورت صرف یہ ہے کہ لوگوں میں مثبت نقطہ نظر پیدا ہو جائے ۔

یہ طے کیا گیا ہے کہ ادارہ الرسالہ کی بعض کتابیں صدر اسلامی مرکز کی آواز میں ریکارڈ کرا دی جائیں۔ اس سلسلہ میں سب سے پہلے " اسلامی زندگی " نامی کتاب کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ انشاء اللہ پوری کتاب چند کیسیٹوں کے سٹ کی صورت میں ریکارڈ کرائی جائے گی۔

یہ طے کیا گیا ہے کہ کیسٹ کے موجودہ پروگرام کے ساتھ لانگ پلے ریکارڈ بھی تیار کرائے جائیں اس سلسلہ میں جو لوگ دل چسپی رکھتے ہوں وہ ادارہ کو مطلع فرمائیں۔ الرسالہ کیسٹ خدا کے فضل سے بہت پسند کیا گیا ہے ۔ دوسرا کیسٹ (یکم ستمبر ١٩٨٥) کا عنوان ہے " اسلامی دعوت کے جدید امکانات " تیسرا کیسٹ (یکم اکتوبر ٨٥) انشاء اللہ اسلامی اخلاق

‹ Previous page Next page › Contents of October 1985 All issues

Printed page