Al-Risala · December 1985 · page 46

خبر نامه اسلامی مرکز۔ ۱۴

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۵، صفحہ ۴۶

بھائی کوئی ٹریجڈی بھری کہانی پڑھ رہے تھے کیا۔ میں نے کہا نہیں یہ مذہبی پرچہ ہے۔ پھر میں نے ان نے کہنے پر مضمون کے بارہ میں مختصراً بتاتے ہوئے کچھ اقتباسات پڑھ کر سنائے جس سے وہ کافی متاثر ہو کر کہنے لگے "جو تحریک ایثار اور قربانی پر مبنی ہے وہ ضرور کامیاب ہوتی ہے"۔ ۵ اکتوبر ۱۹۸۵ء کو گول مارکیٹ نئی دہلی، میں ایک اجتماع ہوا، اس میں سب تعلیم یافتہ حضرات شریک تھے۔ صدر اسلامی مرکز نے اسلامی عبادت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے نماز کی حقیقت پر تقریباً ایک گھنٹہ گفتگو کی۔ اجتماع میں بعض غیر مسلم حضرات بھی شریک تھے ۔ "تعبیر کی غلطی" (مکمل) زیر کتابت ہے۔ انشاء اللہ جلد ہی کتابت کی تکمیل کے بعد شائع کر دی جائے گی۔

اسلامی مرکز کی مطبوعات کی اشاعت کا دائرہ خدا کے فضل سے دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ حکومت ہند کی وزارت تعلیم نے اپنے خط نمبر (5-7/81-BPU .F) مورخہ ۲۴ ستمبر ۱۹۸۵ء کے تحت ماہنامہ الرسالہ کی خریداری منظور کی ہے۔ چنانچہ انھیں الرسالہ بذریعہ ڈاک بھیجنا شروع کر دیا گیا ہے ۔

مہاراشٹر اسٹیٹ بیورو آف ٹیکسٹ بک پروڈکشن اینڈ کریکولم ریسرچ کے اپنے خط مورخہ ۱۵ اکتوبر ۱۹۸۵ء ہم کو مطلع کیا ہے کہ انھوں نے اسکول نصاب کی ایک کتاب میں الرسالہ کے بعض مضامین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کی طرف سے جو خط موصول ہوا ہے اس کا فوٹو مقابل کے صفحہ پر شائع کیا جا رہا ہے اطلاع ملی ہے کہ بعض مقامات پر کتب خانے یہ کر رہے ہیں کہ وہ الرسالہ کیٹ ایک یا زیادہ تعداد میں منگاتے ہیں اور جو لوگ خرید نہیں سکتے ان کو معمولی رقم پر کرایہ پر دیتے ہیں۔ اس طرح وہ لوگ بھی الرسالہ کیٹ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جو بیک وقت پوری رقم ادا کر کے کیٹ کو خرید نہیں سکتے۔ یہ طریقہ بہت مفید ہے۔ ضرورت ہے کہ دوسرے مقامات پر بھی اس کو اختیار کیا جائے ۔ دسمبر ۱۹۸۵ء میں الرسالہ کیٹ کا پہلا سلسلہ پورا ہو جائے گا۔ یہ کل پانچ کیٹ ہیں۔ ان کی تقریروں کو علیحدہ کتابی شکل میں شائع کرنے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس کا نام الرسالہ کیٹ حصہ اول ہوگا انشاء اللہ العزیز۔

‹ Previous page Next page › Contents of December 1985 All issues

Printed page