Al-Risala · December 1985 · page 45

خبر نامه اسلامی مرکز۔ ۱۴

الرسالہ، دسمبر ۱۹۸۵، صفحہ ۴۵

خبر نامه اسلامی مرکز۔ ۱۴

۲۹ ستمبر ۱۹۸۵ء کو مہینے کا آخری اتوار ہوا۔ حسب معمول مرکز میں ماہانہ درسِ قرآن کا پروگرام تھا۔ اس اجتماع کا اعلان دہلی کے متعدد اخبارات میں شائع ہو گیا تھا۔ مثلاً پرتاپ اردو، نو بھارت ٹائمس ہندی، ہندوستان ہندی، ہندوستان ٹائمس انگریزی، اسٹیٹس مین انگریزی، صدر اسلامی مرکز نے سورہ الفتح کی ابتدائی آیات کی روشنی میں درس دیا۔ اس درس کا ٹیپ مرکز میں موجود ہے۔ سامعین میں زیادہ تر اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ تھے۔ سپریم کورٹ کے ایک غیر مسلم بیرسٹر بھی آنے والوں میں شامل تھے۔

۲- الرسالہ کیسٹ کا سلسلہ خدا کے فضل سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں بطور نمونہ ایک انگریزی خط کا ایک پیرا گراف یہاں نقل کیا جاتا ہے۔ یہ خط ہم کو بمبئی سے موصول ہوا ہے اور اس پر ۱۱ ستمبر ۱۹۸۵ء کی تاریخ درج ہے :

Immediately after receiving the cassettes I heard it and I have been much impressed and influenced by the contents. I think such lectures through the cassettes will help to awa- ken the minds and hearts of the people. It will also remove the misunderstanding regarding Islam especially from the minds of the Muslims which is more essential at this time. ۳- الرسالہ کے مطالعہ سے لوگوں میں کس قسم کے اثرات پیدا ہو رہے ہیں۔ اس کی مثالیں روزانہ سامنے آتی رہتی ہیں۔ ایک صاحب جو باہر سے صدر اسلامی مرکز سے ملنے آئے تھے انھوں نے کہا کہ میرا تجربہ ہے کہ جو لوگ الرسالہ کا برابر مطالعہ کرتے ہیں ان میں سنجیدگی اور حقیقت پسندی پیدا ہو جاتی ہے۔ محبوب نگر سے ایک صاحب کا خط (۱۲ اپریل ۱۹۸۵ء) موصول ہوا ہے۔ اس خط کا ایک حصہ یہ ہے :

میں حیدر آباد بذریعہ ٹرین جانے کی تیاری میں تھا کہ الرسالہ اپریل ۱۹۸۵ء آپہونچا۔ میں نے سوچا کہ ڈھائی گھنٹہ کے سفر کا ساتھی مل گیا۔ ٹرین چلتی رہی۔ میں الرسالہ میں محو تھا۔ یہاں تک کہ آخری مضمون شروع ہوا۔ رقت طاری ہوتی گئی، آنسو رواں ہو گئے۔ گرد و پیش کی کچھ خبر نہ رہی، یہ بھی یاد نہیں رہا کہ میں سفر میں ہوں میرے اطراف کم از کم چار چھ مسافر تو مجھے دیکھ رہے ہوں گے۔ مضمون ختم ہوا تو پاس میں بیٹھے ایک غیر مسلم معمر ہم سفر نے پوچھا کیا بات ہے

‹ Previous page Next page › Contents of December 1985 All issues

Printed page