Al-Risala · February 1985 · page 22

فکری توجیه

الرسالہ، فروری ۱۹۸۵، صفحہ ۲۲

فکری توجیه

انیسویں صدی عیسوی کے آخر میں دو مفکرین نے امریکہ میں بہت مقبولیت حاصل کی۔ یہ تھے ہربرٹ اسپنسر (۱۹۰۳ - ۱۸۲۰) اور ولیم گراہم سمنر (۱۹۱۰ - ۱۸۴۰) اس مقبولیت کا راز ایک لفظ میں یہ تھا کہ وہ سوشل ڈارونسٹ (Social Darwinist) تھے۔ یعنی انھوں نے ڈارون کے بقائے اصلح (Survival of the fittest) کے نظریہ کو سماجی زندگی پر منطبق کیا۔ چارلس ڈارون (۱۸۸۲ - ۱۸۰۹) نے انواع حیات کے ارتقاءء کے سلسلے میں یہ نظریہ پیش کیا کہ زمین پر ابتدا میں زندگی کی مختلف قسمیں ظہور میں آتی ہیں۔ اس کے بعد ان میں بقاءکی جد و جہد شروع ہوتی ہے پھر جو نوع زیادہ صالح ثابت ہوتی ہے وہ باقی رہتی ہے اور جو انواع کمتر درجہ کی ہوتی ہیں وہ ختم ہو جاتی ہیں۔ اس طرح زندگی ادنیٰ حالت سے اعلیٰ حالت کی طرف بڑھتی رہتی ہے۔

یہ نظریہ جس کو ارتقا کا نظریہ کہا جاتا ہے، خالص علمی اعتبار سے ثابت شدہ نظریہ نہ تھا۔ مگر انیسویں صدی کی دنیا میں مغربی قوموں کے لئے وہ بہت سود مند ثابت ہوا کیونکہ وہ دوسری قوموں پر ان کے معاشی اور تہذیبی غلبہ کے لئے فطری جواز فراہم کرتا تھا۔ اس نظریہ کے حوالہ سے وہ کہہ سکتے تھے کہ دنیا کی قوموں کو ہماری برتری تسلیم کرنا چاہئے، کیوں کہ وہ ہم کو عین قانون قدرت کے تحت حاصل ہوئی ہے۔ وہ ہمارا فطری حق ہے نہ کہ ظلم یا استحصال کا کوئی واقعہ۔

اسپنسر (Herbert Spencer) اور سمنر (W.G. Sumner) کو مغربی قوموں، خصوصاً امریکہ میں جو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی وہ اس کی قیمت تھی کہ انھوں نے اپنے آپ کو اس راہ میں استعمال کیا کہ وہ مغربی قوموں کو یہ مطلوب ذہنی غذا فراہم کریں۔ وہ اپنی فلسفیانہ صلاحیت اور اپنی معاشی قابلیت سے یہ ثابت کریں کہ جو کچھ ہے یہی از روئے حق ہونا چاہئے تھا۔

اس سلسلے میں اسپنسر کے خیالات کا خلاصہ اس کے ان الفاظ میں ملتا ہے: I am simply carrying out the views of Mr. Darwin in their applica- tions to the human race... all (members of the race) being subject to the increasing difficulty of getting a living... there is an average advance under the pressure, since only those who do advance under it eventually survive, and... these must be the select of their generation. Herbert Spencer, The Study of Sociolop New York, D. Appleton and Co., 1891 p..

‹ Previous page Next page › Contents of February 1985 All issues

Printed page