Al-Risala · February 1985 · page 39

اداره الرساله

الرسالہ، فروری ۱۹۸۵، صفحہ ۳۹

۲ نومبر کو جب میں صبح ۴ بجے سوکر اٹھا تو اچانک خیال آیا کہ اگر دنیا سے ہوائی جہاز کا نظام ختم ہو جائے پانی کے پیشینی جہاز میں موجود نہ رہیں تو میں کیسا بلا مکاسے ڈرٹی کس طرح واپس جاؤں گا۔ اگر خدا نخواستہ ایسا ہو جائے تو اتنا دور دراز سفر طے کر کے دوبارہ میرے لئے اپنے وطن واپس پہنچنا ممکن نہ ہوگا۔ اگر میں کسی طریقہ سے واپس روانہ ہوں تو شاید راستہ ہی میں مر جاؤں گا۔ غالب گمان یہ ہے کہ میرے مرنے کی خبر بھی میرے گھر والوں کو نہ ملے گی۔

ہمارے وہ اسلاف کیسے عجیب لوگ تھے جنھوں نے پیشینی انقلاب سے پہلے خدا کے دین کو سارے عالم میں پہنچایا۔ اس مقصد کے لئے انھوں نے کیا کیا مشقتیں اٹھائی ہوں گی، آج کے ایک انسان کے لئے ان کا اندازہ کرنا بھی ممکن نہیں۔ دین کا جو کام انھوں نے محنتوں کے ذریعہ کیا اس کو آج ہم سہولتوں کے ذریعہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

ریاض کے اخبار الشرق الاوسط (۲۸ نومبر ۱۹۸۳ء) میں ایک مضمون اسرائیل کے بارہ میں تھا۔ اس میں یہ قصہ درج تھا کہ ایک عرب خاتون اسرائیل کے زیر قبضہ علاقہ سے باہر جا رہی تھی۔ سرحد پر ایک واقعہ گزرا جو اخبار کے الفاظ میں یہ تھا :

قال لہا الضابط الاسرائيلي، و بين اسرائیلی فوجی نے کہا کہ اے عورت تو کہاں جا رہی ہے۔ رايحة يا همق (الى اين انت ذاهبة يا أهل ہی) اس نے جواب دیا کہ میں کویت جا رہی ہوں، اپنے قالت له انها ذاهبة الى الكويت لزيارة ابنائها بچوں سے ملنے کے لئے۔ فوجی نے کہا کہ ان سے میرا سلام قال لها، سلمي عليهم وقسولي لهم سنكون عندئم کہنا اور ان سے کہنا کہ ہم جلد ہی ان کے یہاں ہوں گے۔ ایک صاحب لندن سے آئے تھے۔ وہ خود تو اردو نہیں جانتے تھے مگر وہ میرے لئے کچھ اردو اخبارات کا تحفہ لائے تھے جو پاکستانی حضرات لندن سے شائع کرتے ہیں۔ ان کو پڑھتے ہوئے ایسا محسوس ہوا جیسے یہ اخبارات نہیں ہیں بلکہ قوم کی موت کا مرثیہ ہیں۔ دو سرخیاں ملاحظہ ہوں :

۱ جشن میلاد النبی پر لندن میں فرزندان توحید کا فقید المثال جلوس عاشقان رسول کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ( وطن ۲۶ نومبر ۱۹۸۳)

۲ پاکستان بھارت سے مرعوب نہیں ہوگا۔

بھارت کو فوج کشی کا شوق ہے تو اسے پورا کر کے دیکھ لے (جنگ ۲۶ نومبر ۱۹۸۳) یہ دونوں سرخیاں ان اخبارات کی شاہ سرخیاں ہیں۔ جس قوم کے دانشوراتنے سطحی ہو جائیں کہ اس قسم کی سرخیوں کے ساتھ اخبار نکالیں اور جس قوم کے عوام اتنے بے شعور ہوں کہ اس قسم کی خبروں اور سرخیوں کو

‹ Previous page Next page › Contents of February 1985 All issues

Printed page