اداره الرساله
الرسالہ، فروری ۱۹۸۵، صفحہ ۴۷
45 منٹ کا درس دیا۔ ان آیات میں ارشاد ہوا ہے کہ خدا آئندہ ایسی نشانیاں ظاہر کرے گا جن سے لوگ قرآن اور قرآنی تعلیمات کی صداقت کو جان لیں گے۔ موصوف نے آیات کی تشریح کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو چیز نزولِ قرآن کے وقت ایک الہامی خبر معلوم ہوتی تھی وہ بعد کے دور میں خود انسانی علوم کے ذریعہ ثابت شدہ بن جائے گی۔ اس بات کو مختلف علمی اور تاریخی مثالوں کے ذریعہ واضح کیا گیا۔ اس درس کا ٹیپ لے لیا گیا ہے اور وہ اسلامی مرکز میں محفوظ ہے۔ الرسالہ کی تحریک خدا کے فضل سے لوگوں کے دلوں میں تاثیر پیدا کر رہی ہے، جگہ جگہ اس کے حلقے قائم ہو رہے ہیں۔ اور لوگ خالص دینی جذبہ کے تحت اس تعمیری مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ لوگوں کی اپنی زندگیوں میں انقلاب آ رہا ہے جس کا اندازہ خطوط اور ملاقاتوں کے ذریعہ مسلسل ہوتا رہتا ہے۔ ۳ جنوری ۱۹۸۵ء کو ایک صاحب نے صدر اسلامی مرکز سے کہا۔ "میں ایک انا نیت پسند آدمی تھا مگر الرسالہ نے میری انا کو مجھ سے چھین لیا۔ میں جہنم کے رخ پر کھڑا تھا، الرسالہ نے مجھ کو جنت کے رخ پر کھڑا کر دیا۔ "
اسلامی مرکز کی تحریک اب تک زیادہ تر مطبوعات اور اجتماعات کے ذریعہ چل رہی تھی۔ اب اس میں ان شاءء اللہ کیسٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ بہت جلد انشاء اللہ صدر اسلامی مرکز کی تقریروں کے کیٹ بڑے پیمانہ پر فراہم کئے جاسکیں گے۔ اس سے تحریک کی وسعت میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔ اس کے بعد وہ لوگ بھی اس کے دائرہ دعوت میں آجائیں گے جو اردو سمجھتے ہیں مگر وہ اردو پڑھ نہیں سکتے۔
الرسالہ اردو اور انگریزی میں پابندی سے شائع ہو رہا ہے۔ اب انشاء اللہ اس کا عربی اور ہندی ایڈیشن بھی زیر تجویز ہے۔ اور اس کے لئے ایک آفٹ پریس کا قیام عمل میں لانے کے لئے کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں جو لوگ تعاون فرمائیں وہ اللہ تعالیٰ کے یہاں انشا اللہ اس کا اجر پائیں گے۔ خدا کا فضل ہے کہ اسلامی مرکز کے لٹریچر کا وزن اب عالمانہ ادارے بھی محسوس کرنے لگے ہیں، مولانا محمد ہاشم القاسمی نے حیدر آباد سے اطلاع دی ہے کہ اردن کا ایک وفد حیدر آباد آیا تھا۔ اس کے دوار کان سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اشتراکی روس نے کتاب الاسلام تحدی مذہب اور جدید چیلنج) پر قانونی پابندی عائد کر دی ہے۔ روس جانے والا کوئی شخص اس کتاب کو لے کر روس کے اندر داخل نہیں ہوسکتا۔ روس میں اس کتاب کی فروخت اور اشاعت کی اجازت حاصل نہیں ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of February 1985 All issues