اداره الرساله
الرسالہ، فروری ۱۹۸۵، صفحہ ۳۶
خبر نامہ اسلامی مرکز - ۳۔
ادھیا تک فاؤنڈیشن ایک فنڈیشن ہے جس کے صدر ڈاکٹر سوامی پورن ہیں۔ ان کا بہت بڑا مرکز سوئزرلینڈ میں قائم ہے۔ نیز دنیا کے مختلف ملکوں میں اس کی شاخیں ہیں۔ ڈاکٹر سوامی پورن کیٹیلو کئی بار صدر اسلامی مرکز کے نام آیا کہ وہ موصوف سے ملنا چاہتے ہیں۔ ۲۲ دسمبر ۱۹۸۴ کی شام کو نئی دہلی کے ہوٹل سنٹور (سوئٹ نمبر ۵ ۲۰) میں سوامی جی اور صدر اسلامی مرکز کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی۔ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ کی گفتگو میں دونوں کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔ گفتگو کا موضوع خاص طور پر یہ تھا کہ "سچائی" کیا ہے اور وہ کون سا معیار (کریٹیرین) ہے جس سے جانچ کر سچائی کا سچائی ہونا معلوم کیا جاسکے۔ انشاء اللہ تعالی اس طرح کی ملاقاتوں کا پروگرام ہی کی دوسری مذہبی اور روحانی شخصیتوں کے ساتھ بھی بنایا جائے گا۔
۲۔ انگریزی الالرسالہ خدا کے فضل سے دن بدن مقبولیت حاصل کرتا جا رہا ہے۔ تقریباً ہر روز کسی نہ کسی حلقہ کی طرف سے اس کی مثال سامنے آتی ہے۔ ۲ جنوری ۱۹۸۵ کو اچانک مصری سفارت خانہ کے کلچرل اتاشی مسٹر الطیب حفنی اسلامی مرکز آئے۔ انھوں نے کہا کہ کل میں نے آپ کے انگریزی رسالہ کا ایک اشو دیکھا۔ مجھ کو وہ اتنا پسند آیا کہ میں آپ سے ملنے اور مرکز دیکھنے کے لئے آگیا۔ انھوں نے الرسالہ کے پیغام سے غیر معمولی دل چسپی کا اظہار کیا۔ ان کو عربی اور انگریزی مطبوعات کا ایک سٹ بطورت ہدیہ دیا گیا۔
۵ ایس آئی ایم کے اجلاس (اکتوبر ۱۹۸۴) کے موقع پر نئی دہلی رام لیلا گراؤنڈ میں اسلامی مرکز کی مطبوعات کا اسٹال لگایا گیا تھا۔ اس موقع پر ایک رجسٹر بھی رکھا گیا تھا۔ اس رجسٹر میں بہت سے لوگوں نے اپنے تاثرات قلم بند کئے ۔ یہاں ان میں سے صرف ایک تبصرہ نقل کیا جاتا ہے: 'The Introduction to Islam Series' publications have been found useful but it was observed that these are printed in English and Urdu languages only. With the view-point of the propagation of Islamic teachings all the useful handbook or book-let should also be released in the rest of the modern Indian languages. On the whole, the rest of the publications displayed here are excellent and bearing the upto date information about Islam. Thanks for the endeavour in this regard. Chander Mohan, D-917, Netaji Nagar, New Delhi 23 ۴۔ ۳۰ دسمبر ۱۹۸۸ کو مہینہ کا آخری اتوار تھا۔ حسب معمول شام کو بعد نماز مغرب اسلامی مرکز کا ماہانہ اجتماع ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے تم سجدہ (آیت ۵۲) اور النحل (آیت ۹۳) کی روشنی میں
‹ Previous page Next page › Contents of February 1985 All issues