دور سے کنٹرول
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۶، صفحہ ۱۵
دور سے کنٹرول
کیا آپ چاہتے ہیں کہ جب آپ چھٹیوں میں اپنے گھر سے باہر ہوں اس وقت بھی آپ اپنے دروازوں کے پردے کھولیں اور بند کر سکیں ۔ یا گھر سے دور رہتے ہوئے بھی آپ اطمینان کر سکیں کہ آپ کے بیرونی دروازہ کا تالہ بند ہے یا نہیں۔ اسی طرح کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنے گھر واپس پہونچنے سے پہلے اپنے گھر کا ایئر کنڈیشنر چلا دیں۔
یہ سب کام آپ کر سکتے ہیں۔ جاپان کے بنائے ہوئے خود کار آلات کو اپنے گھر میں نصب کر کے آپ ٹیلی فون کے ذریعہ یہ سب کر سکتے ہیں جب کہ آپ کا گھر خالی ہو ۔
اس مشینی نظام کا نام ٹیلی کنٹرول سسٹم ہے۔ اس نظام کو گھر کی مختلف چیزوں سے وابستہ کیا جاسکتا ہے ، بشمول ار کنڈیشنز ، الیکٹرک تالے ، ٹگر اور لائٹ ۔
گھر کے نئے خود کار سامانول میں اور بھی کئی چیزیں شامل ہیں ، مثلاً آگ یا چوری کے خلاف برقی آلات کے ذریعہ حفاظت ۔ اسی طرح دور سے رابطہ قائم کرنے والا " ذہین " ٹیلی فون اور انٹر کام جو مختلف کمروں کو مربوط کرتا ہے ۔
ٹیلی کنٹرول نظام کے ذریعہ آدمی گھر کے برقی سامانول کو کھول سکتا ہے یا ان کو بند کر سکتا ہے۔ وہ آگ کا پتہ کر سکتا ہے۔ گیس کے نکلنے کو معلوم کر سکتا ہے یا مخصوص آلات کے ذریعہ چوری کا پتہ کر سکتا ہے جو کوڈ کی شکل میں پیغامات بھیجتے ہیں ۔
خدا کا ئنات کو کنٹرول کرتا ہے جب کہ وہ کائنات کے باہر ہے ، وہ ایک محدود انسان کی مانند کائنات کے اندر موجود نہیں۔ یہ بات پہلے صرف ایک عقیدہ تھی مگر آج وہ ایک ایسی حقیقت بن گئی ہے جس کو ہم اپنے معلوم واقعات کے ذریعہ نہایت آسانی کے ساتھ قیاس کر سکتے ہیں۔ مذکورہ ٹیلی کنٹرول نظام ایک گھر کی سطح پر اسی واقعہ کا گویا ایک ابتدائی مظاہرہ ہے ۔ جس کو خدا نے وسیع تر کائنات کی سطح پر زیادہ کامل انداز میں قائم کر رکھا ہے۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 1986 All issues