Al-Risala · March 1986 · page 14

تاريخ ساز کردار

الرسالہ، مارچ ۱۹۸۶، صفحہ ۱۴

شخص کو "امام" کے فرائض انجام دینے کا موقع ملے ۔ اس عمل میں کچھ لوگ بظاہر کھونے والے بنتے ہیں اور کچھ لوگ بظاہر پانے والے ۔ مگر آخرت کے اعلیٰ تر مطلوب کی خاطر اسے برداشت کرنا پڑتا ہے۔ موجودہ دنیا میں اس کے بغیر کسی اعلیٰ مقصد کو حاصل کرنا ممکن نہیں ۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب وہ قیمتی انسانی گروہ ہیں، جنہوں نے دین کی یک تاریخ بنائی۔ ان کے اس کارنامہ کے بارہ میں دور ائے نہیں ہو سکتی۔ مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس تاریخ کو بنانے کے لیے انھیں اپنے آپ کو ہلاک کر دینا پڑا۔

نبوت کے بیس سال بعد غزوہ حنین پیش آیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ بے شمار بدایوں کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کافی مالِ غنیمت ملا۔ آپ نے اس کو یک طرفہ طور پر قریش کے درمیان تقسیم کر دیا اور انصار کو اس میں سے کچھ نہیں دیا۔ (ولم يعط الانصار شيئاً ، ابن ہشام) اسلام کی فتح میں اہل مکہ (قریش) اور اہل مدینہ (انصار) دونوں کی قربانیاں یکساں طور پر شامل تھیں۔ مگر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد اسلامی مملکت کا خلیفہ مقرر کرنے کا وقت آیا تو اس کو صرف اہل مکہ کا حق قرار دے دیا گیا۔ اور اہل مدینہ کو اس سے کلی طور پر محروم رکھا گیا۔ خلیفہ ثانی عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے خالد بن ولید کو عین اس وقت سپہ سالاری سے معزول کر دیا جب کہ وہ شاندار فوجی کارناموں کے ذریعہ اپنے آپ کو اس کا مستحق بنا چکے تھے کہ ان کو فاتحِ شام کے لقب کا پروانہ بھیجا جائے وغیرہ وغیرہ ۔

حقیقت یہ ہے کہ دین کی نئی تاریخ اس وقت وجود میں آتی ہے جب کہ کچھ لوگ خود اپنے فیصلہ سے اپنے آپ کو بے تاریخ کرنے پر راضی ہو جائیں۔ انھیں ایک طرفہ طور پر محروم کیا جائے اور وہ اس کو برداشت کریں۔ عہدوں کی تقسیم میں انھیں کوئی حصہ نہ ملے پھر بھی ان کا ذہنی سکون برہم نہ ہو۔ بظاہر بلا سبب انھیں معزول کر دیا جائے، اس کے باوجود وہ خوشی خوشی اپنی معزولی کے کاغذات پر دستخط کر دیں۔ وہ موت کے فیصلہ کو اپنے لیے زندگی سمجھیں ۔ ان کے سر کا تاج اتارا جائے مگر وہ خوش دلی کے ساتھ اس کا استقبال کریں ۔

ایسے ہی لوگ تھے جنھوں نے اسلام کے دور اول میں اسلام کی تاریخ بنائی۔ آج بھی ایسے ہی لوگ ہوں گے جو دوبارہ اسلام کی تاریخ بنائیں گے ، اور ایسے ہی لوگوں کے کیے سے یہ کام ہو سکتا ہے ۔ ومايلقىها الا الذين صبروا ومايلقىها الا ذو حظ عظيم (حم السجدہ ۳۵)

‹ Previous page Next page › Contents of March 1986 All issues

Printed page