Al-Risala · March 1986 · page 32

The Concept of Morality in Islam

الرسالہ، مارچ ۱۹۸۶، صفحہ ۳۲

لندن سے جہاز روانہ ہوا تو اعلان ہوا کہ لندن سے نیو یارک تک کی دوری سات گھنٹہ میں پوری کی جائے گی۔ سات گھنٹہ کا لفظ حوصلہ شکن تھا۔ کیوں کہ دبئی سے لندن تک کے سات گھنٹے بہت اکتا دینے والے ثابت ہوتے تھے۔ مگر حیرت انگیز طور پر یہ سفر بہت آسانی سے طے ہوگیا۔ ہم نیو یارک پہنچنے والے ہیں " کا اعلان سنائی دیا تو ایسا محسوس ہوا گویا سات گھنٹے صرف سات منٹ میں پورے ہو گئے۔ اسی کی وجہ یہ تھی کہ دبئی سے لندن تک کا وقت زیادہ تر جاگنے میں گزرا تھا۔ مگر جہاز جب لندن سے چلا تو ہمیں نیند آگئی اور تقریباً پورا سفر نیند کی حالت میں طے ہوا۔ یہاں تک کہ نیند اس وقت کھلی جب جہاز کے اناؤنسر نے اعلان کیا کہ " اپنی پیٹی باندھ لیں " نیند بھی کیسی عجیب نعمت ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے راحت و سکون کے لیے بنائی ہے ۔

نیو یارک کے جے ایف کے ائیر پورٹ میں داخل ہوئے تو وہاں دیوار پر ہر زبان میں " ویلکم " لکھا ہوا تھا۔ سواگتم خوش آمدید اور مرحبا کے الفاظ بھی لکھے ہوئے نظر آئے۔ اس طرح گویا نیو یارک کا ائیر پورٹ بزبان حال اعلان کر رہا تھا کہ آپ ایک انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہو نچ گئے ہیں ۔ ائیر پورٹ پر " اسمبلی آف دی ورلڈ ریلینجز " کے نمائندے بڑے بڑے حروف میں لکھا ہوا بینرز لیے ہوئے موجود تھے۔ ان کی رہنمائی میں نیو یارک سے نیو جرسی کا سفر شروع ہوا۔ نیو جر سی اور نیو یارک کے درمیان تقریباً پچاس میل کا فاصلہ ہے۔ نیو جرسی اگر چہ ایک الگ علاقہ ہے تا ہم وہ " عظیم تر نیو یارک " کا ایک حصہ سمجھا جاتا ہے۔

نیو جرسی میں ایک بہت بڑا ہوٹل ہے جو آٹھ سو ایکڑ رقبہ میں قائم ہے۔ یہ ریزورٹ (Resort) کے انداز میں پہاڑیوں اور سر سبز درختوں کے ماحول میں بنایا گیا ہے ۔ بڑی بڑی کا نفر نسیں اکثر اسی ہوٹل میں ہوتی ہیں۔ موجودہ کانفرنس کے لیے دنیا بھر سے ہر مذہب کے نمائندے بلائے گئے تھے۔ ان کی مجموعی تعداد تقریباً سات سو تھی ۔ کانفرنس کے دوران ایک ہفتہ کے لیے پورا ہوٹل ریزرو کر لیا گیا تھا۔ میرا قیام یہاں کمرہ نمبر ۴۲۲ میں تھا۔ ہوٹل کا نام و پتہ یہ ہے :

Americana Great Gorge Resort Route 517, Mc Afee, New Jersey 07428 U.S.A. کانفرنس کے منتظمین نے شرکاء کے لیے ہر قسم کا بہترین انتظام کیا تھا۔ مگر چوں کہ یہ ایک مذہبی

‹ Previous page Next page › Contents of March 1986 All issues

Printed page