Alcoholic beverages will not be provided
الرسالہ، مارچ ۱۹۸۶، صفحہ ۳۳
کانفرنس تھی، کانفرنس کی گائیڈ بک میں یہ الفاظ بھی لکھے ہوئے تھے:
Alcoholic beverages will not be provided
یعنی کانفرنس کے ذمہ داروں کی طرف سے بشر کار کے لیے شراب نہیں مہیا کی جائے گی۔ 1500ء تک امریکہ ایک بالکل نا قابل ذکر علاقہ کی حیثیت رکھتا تھا۔ اس وقت تک امریکیوں کے پاس پہیہ دار گاڑیاں بھی نہیں تھیں۔ ۱۲ اکتوبر ۱۴۹۲ء میں کرسٹوفر کولمبس کی کشتی اتفاقاً امریکہ کے ساحل پر پہونچی۔ کولمبس ایک اسپینی باشندہ تھا اور ایک عرب ملاح کے ساتھ اٹلانٹک میں سفر کر رہا تھا کہ وہ امریکہ کی سرزمین میں پہونچ گیا۔ اس کے بعد دھیرے دھیرے یورپی باشندے امریکہ آنا شروع ہوئے ۱۵۴۵ء میں اسپینیوں نے شمالی امریکہ میں پہلا قلعہ بنایا۔ اس وقت جو لوگ یورپ سے امریکہ آئے ان ان کو قدیم امریکی باشندوں نے آسمانی لوگ (Men from the sky) کا نام دیا۔ ۱۶۰۷ء میں برطانی لوگ اٹلانٹک کو پار کر کے امریکہ پہونچے۔ انھوں نے ورجینیا میں اپنی پہلی آبادی قائم کی۔ اس وقت امریکہ کی زمین اتنی کم قیمت رکھتی تھی کہ منہٹن کے باشندوں نے صرف 24 ڈالر میں منہٹن کا پورا جزیرہ ڈچ کمپنی کے ہاتھ فروخت کر دیا۔ فرانسیسیوں نے یہاں کے باشندوں کو عیسائی بنانے کی مہم شروع کی۔ ابتد اء امریکہ مختلف یورپی قوموں کی شکار گاہ رہا۔ جس میں برطانی قوم کو نمایاں مقام حاصل ہے۔ اگست ۱۷۷۶ء کی جنگ کے بعد برطانیہ نے نیو یارک پر قبضہ حاصل کر لیا۔ اس کے بعد مزید علاقے اس کے قبضہ میں آتے رہے ۔ آزادی کے بعد ۱۷۸۹ء میں امریکہ کا پہلا دستور بنا۔ ۱۷۹۰ء میں پہلی بار امریکہ کی مردم شماری ہوئی اس وقت ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی کل آبادی تقریباً چار ملین تھی ۔ امریکہ قدرتی ذخیروں سے مالا مال ہے۔ چنانچہ اس کی دریافت کے بعد مختلف ملکوں کے لوگ کثرت سے آکر امریکہ میں بسنے لگے۔ یہاں تک کہ ۱۹۲۰ء تک اس کی آبادی ۱۰۶ ملین تک پہونچ گئی۔ ان میں آٹھ ملین صرف انگریز تھے۔
یہ امریکہ کے لیے ایک ایڈوانٹیج بن گیا۔ کیوں کہ اس طرح سے جو افراد آئے وہ سب حوصلہ مند اور اعلیٰ صلاحیت کے لوگ تھے۔ چنانچہ امریکہ نے تیزی سے ترقی شروع کی۔ ۱۹۱۴ء کی جنگ عظیم میں امریکہ نے عالمی صنعتی طاقت کی حیثیت حاصل کر لی۔ اور دوسری جنگ عظیم نے امریکہ کو دنیا کی سب سے بڑی طاقت بنا دیا ۔
‹ Previous page Next page › Contents of March 1986 All issues