Al-Risala · April 1986 · page 28

You are doing a wonderful work

الرسالہ، اپریل ۱۹۸۶، صفحہ ۲۸

کرنے کے لیے اب ڈیڑھ لاکھ ڈالر دینا پڑتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پچھلے دس برسوں میں بہت تیزی سے امریکہ میں افراط زر (Inflation) ہوا ہے۔ ہر چیز کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ مگر اسی نسبت سے لوگوں کی آمدنیاں نہیں بڑھی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ شروع میں جب امریکہ آیا تو ہر طرف خوش حالی نظر آتی تھی۔ اب وہ خوش حالی نظر نہیں آتی۔ اس مہنگائی سے اخلاقی تنزلی آنا شروع ہو گیا ہے۔ چوری، رشوت، مکان کی پکڑی، اس طرح کی چیزیں پہلے عام امریکی زندگی میں مطلق نہیں تھیں۔ مگر اب اس طرح کی مثالیں اگر چہ بہت کم، سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ امریکہ میں افراط زر (مہنگائی)، ویت نام کی جنگ کے زمانہ میں شروع ہوئی۔ اس کے بعد امریکہ کے خلائی پروگرام (خلائی ہتھیاروں کے تجربات) نے اس کو بہت بڑھا دیا۔ خلائی پروگرام بے پناہ مہنگے ہوتے ہیں۔ حتی کہ امریکہ بھی اپنی ساری دولت کے باوجود ان کا تحمل نہیں کر سکتا۔ اس کی قیمت اس کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کی صورت میں ادا کرنی پڑتی ہے۔ خلائی پروگرام کی مہنگائی کا اندازہ اس سے کیا جا سکتا ہے کہ امریکہ ایک اسپیس اسٹیشن بنا رہا ہے جو ۱۹۹۰ میں مکمل ہو گا۔ اس خلائی اسٹیشن پر امریکی حکومت کو گیارہ بلین ڈالر خرچ کرنے ہوں گے۔ یہ اسٹیشن زمین سے ۲۳ ہزار میل اوپر قائم ہوگا۔ اسٹار وار اس پروگرام میں صرف ریسرچ پر ۲۶ بلین ڈالر خرچ ہوں گے ۔ ایک یہودی نوجوان (Shlomo Biderman) اسرائیل سے آئے ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہودی مذہب میں سب سے زیادہ زور توحید پر ہے اور سب سے زیادہ غلط چیز بت پرستی ہے۔ حتی کہ یہودی کی تعریف یہ کی جاتی ہے کہ جو شخص بت پرستی کے خلاف ہو وہ یہودی ہے : One who is against idolatory is a Jew یہ بات صحیح ہے کہ یہودی قوم میں پتھر کے بتوں کو پوجنے کا رواج نہیں۔ مگر یہود نے نسل کو جو مقام دیا ہے وہ خود ایک قسم کی بت پرستی ہے۔ وہ پتھر کے بت نہ پوجنے پر فخر کرتے ہیں۔ مگر عین اسی وقت وہ قوم کے بت کو پوج رہے ہیں۔ یہی تضاد مختلف شکلوں میں خود مسلمانوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بتوں اور قبروں کو نہ پوجنے والے بھی غیر اللہ کے پرستار ہوتے ہیں۔ مگر کسی کو اس واقعہ کی خبر نہیں۔

مسٹرا یرک(Erik (Erik Hoogearspel) نیدر لینڈ سے آئے تھے۔ وہ عیسائی خاندان میں پیدا

‹ Previous page Next page › Contents of April 1986 All issues

Printed page