You are doing a wonderful work
الرسالہ، اپریل ۱۹۸۶، صفحہ ۲۷
سیاسی نظام کے انداز میں پیش کیا ہوا اسلام کہیں بھی اپنی تصدیق نہیں پاتا۔ مسلم شرکاء اور دوسرے مذاہب کے شرکا ءنے بطور خود بھی کچھ اجتماعات کیے۔ مثلاً مسلمانوں نے عام شرکاء کو دعوت دی کہ وہ مسجد میں آئیں اور اسلام کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اس کے مطابق ۱۹ نومبر کو "مسجد" میں ایک اجتماع ہوا۔ بعض مسلمانوں نے ابتداء ً مختصر تقریر کی۔ اس کے بعد سوال و جواب ہوئے۔ مگر محسوس ہوا کہ اس طرح کے اجتماع کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ پیشگی طور پر ذہن بنایا جا چکا ہو۔ مثلاً یہاں اجتماع ہوا تو مسلمانوں نے آپس کے اختلافی مسائل پر بحث شروع کر دی۔ اس کا اثر اچھا نہیں پڑا اور کئی غیر مسلم شرکار درمیان میں اٹھ کر چلے گئے۔ آپس کے اختلاف پر گفتگو کا مقام آپس کی ملاقاتیں ہیں نہ کہ مشترک اجتماعات۔
ایک بات یہودی نمائندوں کے سلسلہ میں ہے۔ اکثر بنیادی مسائل میں مسلم نقطہ نظر اور یہودی نقطہ نظر تقریباً ایک رہتا تھا (مثلاً یہ کہ اخلاق اصولی طور پر ایک خدائی حکم ہے)، اس کی وجہ یہ تھی کہ تمام تحریف کے باوجود آج بھی بائبل اور قرآن میں بہت سے امور میں مشابہت پائی جاتی ہے۔ مگر عجیب بات ہے کہ یہودی ہی وہ قوم ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ مذہب جب قوم بن جائے تو ہمیشہ یہی ہوتا ہے ۔ اس کے بعد قوم برتر حیثیت حاصل کر لیتی ہے اور مذہب اس کا تابع بن کر رہ جاتا ہے۔
عیسائی پادری (Paulos Mar Gregorios) نے ۱۹ نومبر کو (Christian heritage)
عیسائی ورثہ پر تقریر کی۔ انھوں نے بتایا کہ "اسمبلی کے نمائندے ان کے استقبال کے لیے آدھ گھنٹہ تاخیر سے ایئر پورٹ پہونچے ۔ انھوں نے بتایا کہ جب میں نے ایرپورٹ پر کسی کو نہیں دیکھا تو میں پبلک ٹیلی فون پر گیا کہ اسمبلی کے ذمہ داروں سے ربط قائم کروں اور اپنا بیگ اور سامان باہر چھوڑ دیا۔ ٹیلی فون کر کے واپس آیا تو میں اپنا سامان کھو چکا تھا۔ اس بیگ میں موصوف کی تیار شدہ تقریر بھی شامل تھی۔ یہ بات انھوں نے عام اجتماع میں اپنی تقریر کے آغاز میں کہی۔
یہ واقعہ نیویارک ہوائی اڈہ پر ہوا۔ اسی طرح اور واقعات معلوم ہوئے جس سے اندازہ ہوا کہ امریکہ اب اخلاقی تنزل کی طرف جانا شروع ہو گیا ہے۔ ایک انجینئر پندرہ سال سے امریکہ میں رہتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ۷۹ میں جو مکان ۲۰ ہزار ڈالر میں بہ آسانی مل جاتا تھا۔ اس کو حاصل
‹ Previous page Next page › Contents of April 1986 All issues