Some even own aircraft for their private use.
الرسالہ، اپریل ۱۹۸۶، صفحہ ۳۴
(Prof. Huston Smith) سے بھی ملاقات ہوئی وہ ۱۹۸۵ میں ہمارے مرکز (نئی دہلی) میں آئے تھے۔ وہ موجودہ کانفرنس کی پلاننگ کمیٹی کے ممبر بھی ہیں ۔
امریکہ کے بارے میں کچھ مزید باتیں حسب ذیل ہیں :
ایک امریکی ایجنسی نے 1984 کے آغاز میں ایک رپورٹ تیار کی تھی۔ یہ رپورٹ ہندوستانی اخبار ٹائمس آف انڈیا (۲۶ فروری1984) میں بھی حسب ذیل عنوان کے ساتھ شائع ہوئی تھی : Indians in US best educated minority اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکہ میں رہنے والے ہندوستانی وہاں کی سب سے بہتر تعلیم یافتہ جماعت ہیں ۔ اور اس بنا پر وہ امریکہ کے سب سے زیادہ خوش حال گروہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ امریکہ میں تقریباً نصف ملین ہندوستانی بستے ہیں۔ یہ لوگ اپنے آپ کو ہندوستانی امریکی (Indian Americans) کہلانا پسند کرتے ہیں۔ مگر خود امریکی لوگ انھیں ایشیائی امریکی (Asian Americans) کہتے ہیں ۔ یہ ہندوستانی امریکی اکثر اعلیٰ لیاقت کے لوگ ہیں ۔ وہ ڈاکٹر، پروفیسر، وکیل ، انجینئر، اکاؤنٹنٹ اور سائنٹسٹ ہیں ۔ بعض نے یہاں اپنا ذاتی بزنس شروع کر رکھا ہے ۔ ان میں ایک تعداد وہ ہے جو کروڑ پتی ہے ۔ اور کچھ وہ ہیں جن کے پاس اپنا ذاتی ہوائی جہاز ہے :
Some even own aircraft for their private use.
رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہندوستانی امریکیوں کی اوسط خاندانی آمدنی ۲۴۹۹۳ ڈالر سالانہ ہے۔ جبکہ خود امریکیوں کی اوسط خاندانی آمدنی ۱۹۹۱۷ ڈالر سالانہ ہے :
The median family income of the Indian American community is $ 24,993 per year while the average for the all U.S. median family income is only $ 19,917. امریکہ کی اصل آبادی میں برتر لیاقت کے لوگ بھی ہیں اور کم تر لیاقت کے لوگ بھی ۔ مگر ہندوستان سے جو لوگ امریکہ جاتے ہیں وہ سب منتخب لوگ ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی برتر قابلیت کے بل پر وہاں جانے کا حوصلہ کرتے ہیں اور اسی بنا پر وہاں کے مقابلوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوتے ہیں ۔
ہندوستان جیسے ملک کی اقلیتوں کے لیے اس میں بڑا سبق ہے۔ یہاں اکثریتی فرقة کے لوگوں کو
‹ Previous page Next page › Contents of April 1986 All issues