Al-Risala · April 1986 · page 45

Islam and Contemporary Problems

الرسالہ، اپریل ۱۹۸۶، صفحہ ۴۵

خبرنامه اسلامی مرکز ۔ ۱۸۔

۲۶ جنوری86 کو مہینہ کا آخری اتوار تھا۔ حسب معمول مرکز کا ماہانہ اجتماع نمازِ مغرب کے بعد ہوا۔ صدر اسلامی مرکز نے سورہ نسار (آیت ۴۰۔ ۵۹) کی روشنی میں درس دیا۔ موصوف نے قرآن کی اس آیت کو موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کے حالات پر منطبق کرتے ہوئے تقریباً آدھ گھنٹہ تک اس کی تشریح کی۔

2۔ 27جنوری1986 کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز (نئی دہلی) کے زیر اہتمام اہل علم کا ایک اجتماع ہوا۔ اس کا عنوان تھا :

Islam and Contemporary Problems

اس موقع پر صدر اسلامی مرکز نے صدر جلسہ کی حیثیت سے ایک تقریر کی۔ اس تقریر میں انھوں نے اس نقطہ نظر کی تردید کی کہ زمانہ کی کسی تبدیلی کی وجہ سے اس کی ضرورت پیش آگئی ہے کہ اسلامی شریعت کے قوانین پر نظر ثانی کی جائے۔

۲۳ جنوری ۱۹۸۶ء کو نئی دہلی میں ایک میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ کو ایک ہندو تنظیم نے منعقد کیا تھا اور اس میں زیادہ غیر مسلم حضرات شریک تھے ۔ صدر اسلامی مرکز کو اس موقع اظہارِ خیال کی دعوت دی گئی ۔ انھوں نے تقریباً آدھ گھنٹہ کی تقریر میں اسلام کے تصور آخرت کو پیش کیا۔

بھوپال میں حلقہ الرسالہ کی طرف سے ایک اجتماع ۱۹۔ ۲۰- ۲۱ اپریل ۱۹۸۶ء کو ہو رہا ہے۔ اس میں دہلی سے صدر اسلامی مرکز بھی شرکت کریں گے۔ مقامی پتہ یہ ہے : بنارسی کلاتھ اسٹورس۔ ابراہیم پورہ۔ بھوپال ٹیلی فون نمبر ۵۸۹۴۷ جدہ (سعودی عرب) میں اسلامی جرائد کی ایک نمائش فروری ۱۹۸۶ء میں ہوئی، اس موقع پر دوسرے اسلامی جرائد کے ساتھ ماہنامہ الرسالہ کے انگریزی اور اردو شمارے بھی ذمہ داروں کی طرف سے نمائش کے لیے رکھے گئے۔ اسی طرح کیپ ٹاون (ساوتھ افریقہ) میں مارچ ۱۹۸۶ میں اسلامی لٹریچر کی نمائش ہوئی۔ اس موقع پر بھی اس کے ذمہ داروں نے الرسالہ اور

‹ Previous page Next page › Contents of April 1986 All issues

Printed page