Al-Risala · May 1986 · page 13

شرعی قانون کی حکمت

الرسالہ، مئی ۱۹۸۶، صفحہ ۱۳

تحفظ کا احساس ختم کر دیا جائے ۔

یورپ اور امریکہ کے حالات نے اس نظریہ کو غلط ثابت کیا ہے کہ مادی فراوانی سے چوری خود بخود ختم ہو جائے گی ۔ ترقی یافتہ ملکوں میں چوری کے واقعات غیر ترقی یافتہ ملکوں سے کم نہیں، البتہ شکلیں مختلف ہیں ۔ پس ماندہ ملک کا ایک شخص دیہاتی چودھری کے مکان میں نقب لگاتا ہے اور امریکہ میں وہ بنک کے اوپر ڈاکہ ڈالتا ہے ۔

قطع ید کی سزا نہ صرف سماج کو امن کی ضمانت دیتی ہے بلکہ ایک چور کا ہاتھ کاٹنا بہت سے لوگوں کو اس انجام سے بچاتا ہے کہ ان کے ہاتھ پاؤں انتہائی بے رحمی کے ساتھ کاٹ ڈالے جائیں ۔ چور اور ڈاکو جب کسی کا مال لوٹنے آتے ہیں تو وہ صرف مال نہیں لوٹتے، بلکہ صاحب مال پر بھی حملہ کرتے ہیں اور کبھی ان کو ہلاک کر ڈالتے ہیں، کبھی ناکارہ بنا کر چھوڑ دیتے ہیں ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر چور کے ہاتھ نہ کاٹے جائیں تب بھی لوگوں کے ہاتھ پاؤں کٹتے رہیں گے اور دوسری صورت میں کٹنے کی تعداد یقینی طور پر پہلی صورت سے کہیں زیادہ ہوگی۔ جیسا کہ دنیا بھر کے تجربہ سے ثابت ہوا ہے ۔

قطع ید کے حکم کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بس "چوری" کی واردات ہوئی اور فوراً آدمی کا ہاتھ کاٹ دیا گیا انسانی زندگی میں کوئی واقعہ بے شمار عوامل کے تحت ہوتا ہے اس لیے کسی متعین واقعہ پر حکم لگانے کے لیے سارے پہلوؤں کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے ۔ حتیٰ کہ شریعت کا منشا یہ ہے کہ ایک قاضی کا معاف کرنے میں غلطی کر جانا اس سے بہتر ہے کہ وہ سزا دینے میں غلطی کر جائے ۔

چوری کی دو بڑی قسمیں ہیں ۔ ایک وہ جو مجرمانہ ذہنیت کے تحت کی جاتی ہے ۔ دوسری وہ جو ضرورت نا کسی سے کبھی صادر ہو جاتی ہے ۔ دوسری قسم کی چوری پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ۔ مثلاً بھوک سے چوری پر ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا ، اسی طرح باپ کا بیٹے کے مال سے یا بیٹے کا باپ کے مال سے لینے پر بھی نہیں۔ نابالغ اور غیر عاقل کا ہاتھ بھی نہیں کاٹا جائے گا۔ اسی طرح اور بہت سی صورتیں ہیں جن میں چوری کا واقعہ ہونے کے باوجود ہاتھ نہیں کاٹا جاتا ۔

اسلام میں انسان کا اور اس کے " ہاتھ " کا جتنا احترام ہے کسی بھی دوسرے نظام میں اس سے زیادہ تصور نہیں کیا جاسکتا ۔ مثال کے طور پر کوئی شخص ظلماً کسی کا ہاتھ کاٹ دے تو اس کو ایک انسان کے قتل کی دیت کا نصف (پچاس اونٹ، مقطوع الید کو دینا پڑتا ہے۔ پیغمبر اسلام کے پاس ایک بار ایک

‹ Previous page Next page › Contents of May 1986 All issues

Printed page