Al-Risala · May 1986 · page 33

غلط رواج

الرسالہ، مئی ۱۹۸۶، صفحہ ۳۳

اب غور کیجئے کہ جب مہر کا اسلامی طریقہ یہ ہے کہ یا تو اس کو فورا ً بوقتِ نکاح ادا کر دیا جائے یا نکاح کے وقت ایک متعین مدت مقرر کی جائے اور اس متعین مدت پر اس کو ضرور ادا کر دیا جائے تو ایسی صورت میں طلاق کو روکنے کے لیے زیادہ مہر مقرر کرنا بالکل بے معنی ہے۔ صرف وہی مہر مانع کا کام کر سکتی ہے جو بلا تعین مدت مقرر کی جائے۔ مگر یہ خود اسلامی طریقہ کے مطابق نہیں۔ مہر کے لیے ادائیگی مدت کی تعیین اپنے آپ اس کو اس اعتبار سے بے اثر کر دیتی ہے کہ وہ مرد کے لیے مانع طلاق کا کام دے۔

مکان بنانے کا کام بنیاد سے شروع ہوتا ہے اور قوم بنانے کا کام شعور بنانے سے۔

ماہنامہ الرسالہ قوم کی تعمیر کا یہی بنیادی کام کر رہا ہے۔ وہ افرادِ قوم کا شعور بنانے میں مصروف ہے۔

اس مہم میں ساتھ دینا ایک تاریخ ساز مہم میں ساتھ دینا ہے۔ الرسالہ کو پڑھیے الرسالہ کو پڑھائیے اس وقت یہی سب سے بڑا کام ہے جس میں آپ کو لگنا چاہیے۔ یہی آج کی سب سے بڑی مہم ہے جس میں آپ کو ساتھ دینا چاہیے۔ قوم کی تعمیر میں اپنا حصہ ادا کیجیے

‹ Previous page Next page › Contents of May 1986 All issues

Printed page