Al-Risala · May 1986 · page 44

ایک گزارش

الرسالہ، مئی ۱۹۸۶، صفحہ ۴۴

ایک گزارش

اسلامی مرکز کے تحت تعمیر ملت اور احیار اسلام کا جو کام ہو رہا ہے وہ خدا کے فضل سے کافی پھیل چکا ہے۔ مگر اسلامی مرکز کے پاس آمدنی کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں۔ اس کا کام اب تک ہمدردوں اور متفقین کے تعاون سے چل رہا ہے۔ آپ سے ہماری گزارش ہے کہ آپ اس دینی تعاون میں اپنا حصہ ادا فرمائیں۔ الرسالہ (اردو، انگریزی) کی اشاعت خدا کے فضل سے کافی بڑھ چکی ہے۔ مگر قیمت کم رکھنے کی وجہ سے عملاً وہ خسارہ پر چل رہا ہے۔ اشاعت میں اضافہ صرف اس کے خسارہ میں اضافہ کا باعث ہوتا ہے ۔ اس کی تلافی کی واحد صورت یہی ہے کہ اصحاب خیر اپنے تعاون سے اس کے نقصان کو پورا فرمائیں۔ مزید نئی دعوتی اسکیموں کو شروع کرنے کا مسئلہ اس کے علاوہ ہے ۔ ان کاموں کے لیے مختلف مدد کی رقمیں بھیجی جا سکتی ہیں۔ آپ اپنی رقم بھیجتے ہوئے صراحت فرما دیں کہ وہ کس مدد کی رقم ہے۔ وحید الدین خاں صدر اسلامی مرکز

‹ Previous page Next page › Contents of May 1986 All issues

Printed page