Al-Risala · May 1986 · page 46

ایک گزارش

الرسالہ، مئی ۱۹۸۶، صفحہ ۴۶

شائع کر رہا ہے۔ روزنامہ آفاق بیک وقت لاہور ، راولپنڈی ، سرگودھا، رحیم یار خاں اور کراچی سے شائع ہوتا ہے ۔ وغیرہ ۵۔ حیدر آباد کی سالانہ نمائش (جنوری۔ فروری ۱۹۸۶) کے موقع پر اسلامی مرکز کی مطبوعات رکھی گئی تھیں۔ اس کا اہتمام ادبی ٹرسٹ (حیدر آباد) نے کیا تھا۔ معقول تعداد میں کتابیں فروخت ہوئیں اور بہت سے لوگوں نے ان کو دیکھا اور معلومات حاصل کیں۔ " پیغمبر انقلاب " کے بعض حصوں کا ترجمہ مراٹھی زبان میں کیا گیا ہے اور وہ چھپ کر تقسیم ہو رہا ہے۔ اس کے ترجمے اور طباعت واشاعت کا اہتمام پونہ کی مرکزی شاخ نے کیا ہے۔ ۶۔ پونہ میں حلقہ الرس’’اللہ کے تحت ایک اجتماع ۲۰ ۔ ۲۱ مارچ ۱۹۸۶ کو ہوا۔ اس میں دہلی سے صدر اسلامی مرکز نے بھی شرکت کی۔

۷۔ الرسالہ اردو اور انگریزی نیز ہماری مطبوعات دن بدن اپنی مقبولیت بڑھاتی جا رہی ہیں۔ بیشتر لوگ اس کو دیکھتے ہی اس کو پسند کر لیتے ہیں اور مستقل طور پر اپنے مطالعہ میں رکھنا پسند کرتے ہیں۔ الرسالہ کے سابق شماروں کی مانگ بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس سلسلہ میں برابر ہم کو خطوط ملتے رہتے ہیں۔ یہاں دو ہندو بھائی کے خط نقل کیے جا رہے ہیں : آپ کی کتاب ” الہ اکبر " مجھے اسی جمعرات کو عطا ہوئی۔ میں اس کے مطالعہ میں اس قدر کھو گیا کہ آج صبح یعنی سنیچر وار کو اس کو سارا پڑھ کے ہی دم لیا۔ یہ بھی اسی قادر مطلق کی شان ہے۔ ورنہ اتنی بڑی ضخیم کتاب کو اتنی جلدی پڑھ لینا کوئی آسان کام نہ تھا۔ یقین مانیے کہ خیالات کی روانی کا نازل ہونا بھی عبادت کی راہ میں ایک سٹیج ہے۔ جس میں آپ اس وقت پہنچ چکے ہیں۔ میں آپ کو اس کے لیے بدھائی دیتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ۔ " ہوز و سلم اور زیادہ " تاکہ آپ اسی طرح بنی نوع انسان کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیتے رہیں۔ اگر آپ کی تحریروں سے ایک بھی غیر مومن، مومن بن گیا تو سمجھ لیجیے کہ آپ کی محنت سہل ہو گئی۔ ۔ آمین۔

Awal, Awal Enterprises, 1, Jangpura Road, Bhogal, New Delhi ۸۔ ایک انگریزی خط (۲۳ فروری ۱۹۸۶) اگلے صفحہ پر نقل کیا جا رہا ہے۔

‹ Previous page Next page › Contents of May 1986 All issues

Printed page