Al-Risala · May 1986 · page 25

ایک گزارش

الرسالہ، مئی ۱۹۸۶، صفحہ ۲۵

خبر نامہ اسلامی مرکز۔ ۱۹

نیو یارک کی مذاہب کانفرنس (نومبر ۱۹۸۵) میں دنیا بھر سے تمام مذاہب کے نمائندے شریک ہوئے تھے۔ اس موقع پر تمام مذاہب کے لوگوں سے ربط قائم ہوا تھا۔ چنانچہ تمام نمائندوں کے مکمل پتے حاصل کر لیے گئے تھے۔ ان تمام پتوں پر الرسالہ انگریزی کے شمارے روانہ کیے گئے ہیں۔ اس طرح الرسالہ انگریزی خدا کے فضل سے دنیا کے ہر گوشے میں پہونچ گیا ہے۔

مختلف مساجد اور اجتماعی اداروں سے اطلاع مل رہی ہے کہ الرسالہ کا ٹائٹل یا اس کا کوئی مضمون بورڈ پر لکھ کر عوامی جگہ پر آویزاں کر دیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ اس قابل ہے کہ ہر جگہ اس کو استعمال کیا جائے ۔

عصری اسلوب میں اسلامی تعلیمات پیش کرنا اسلامی مرکز کی ایسی امتیازی خصوصیت بن چکا ہے کہ اب جو شخص اس موضوع پر کوئی مؤثر تقریر یا تحریر پیش کرنا چاہتا ہے وہ اسلامی مرکز کی مطبوعات سے استفادہ کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ اس کی مثالیں بار بار سامنے آتی رہتی ہیں۔ مثلاً لاہور کے ماہنامہ حکمت قرآن (فروری ۱۹۸۶) میں اس کے فاضل ایڈیٹر کے قلم سے ایک خصوصی مضمون شائع ہوا ہے جس کا عنوان ہے " سائنسی منہاج اور جدید فکر " اس مضمون کا بیشتر حصہ ان دو مضامین کی لفظ بلفظ نقل ہے جو ہماری کتاب " مذہب اور سائنس " اور " اسلام اور عصر حاضر " میں چھپ چکے ہیں۔ اگر چہ حوصلہ شکنی کی وجہ سے مضمون نگار نے نہ صرف یہ کہ اصل کتاب کا حوالہ نہیں دیا ہے بلکہ پورا مضمون خود اپنے نام سے شائع فرمایا ہے۔ قدیم زبان میں اس کو " ادبی سرقہ " کہا جاتا تھا۔ مگر ہم اس کے بجائے اس کو " بلا اعلان اعتراف " کہنا پسند کریں گے ۔

الرسالہ کے افکار الرسالہ کے علاوہ دوسرے بالواسطہ انداز سے بھی پھیل رہے ہیں۔ ان میں سے ایک طریقہ یہ ہے کہ اردو اور دوسری زبانوں کے متعدد جرائد الرسالہ کے مضامین کو اپنے صفحات میں مسلسل چھاپ رہے ہیں۔ مثلاً پاکستان کا ر ۔ زنانہ آفاق " نشانِ منزل " کے تحت اپنے خصوصی کالم میں الرسالہ کا ایک مضمون پورے حوالے کے ساتھ مسلسل

‹ Previous page Next page › Contents of May 1986 All issues

Printed page