Al-Risala · January 1986 · page 27

کمپیوٹر

الرسالہ، جنوری ۱۹۸۶، صفحہ ۲۷

کمپیوٹر

۳ جون ۱۹۸۰ کا واقعہ ہے۔ امریکہ کے خلائی دفاعی کمانڈ NORAD کے اعلیٰ ترین کمپیوٹر نے تیزی سے یہ خبردی کہ روس نے امریکہ پر حملہ کر دیا ہے۔ پہلے اس نے بتایا کہ روس کے دو تحت بحری میزائل (Submarine missiles) امریکہ کی طرف آرہے ہیں۔ پھر اس نے بتایا کہ مزید کئی تحت بحری میزائل روس سے امریکہ کے نشانہ پر چل پڑے ہیں۔ حتی کہ اس نے بتایا کہ روس کی طرف سے ایک مکمل آئی سی بی ایم حملہ کا آغاز ہو گیا ہے ۔

A full scale Soviet ICBM launch had begun

اس خبر کے ملتے ہی امریکہ کے بہترین جنگی ہو ابازوں نے (B-52 jets) کو سنبھال لیا۔ قریب تھا کہ امریکہ کی طرف سے اس کے خلاف مکمل جوابی حملہ شروع ہو جائے۔ لیکن بعد کو معلوم ہوا کہ یہ کمپیوٹر میں پرو گرامنگ کی غلطی تھی ۔ (گار جین (مانچسٹر)، 7 جولائی1985 اس قصہ کی تفصیل درج کرتے ہوئے گار جین کے مضمون نگار نے لکھا ہے : Just one small programming error could start world war three. کمپیوٹر کے پروگرامنگ میں چھوٹی سی غلطی تیسری عالمی جنگ چھیڑ سکتی تھی ۔ کمپیوٹر کے بارہ میں اس طرح کے لطیفے اکثر اخبارات میں آتے رہتے ہیں۔ اگر کوئی شخص نصیحت لینا چاہے تو اس کو ان واقعات میں بہت بڑا سبق ملے گا۔

موجووہ زمانہ کے ملحدین نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ کائنات ایک عظیم مشین ہے۔ یہ الفاظ گرامر کے اعتبار سے صحیح ہیں مگر دہ حقیقت کے اعتبار سے سرا سر بے معنی ہیں۔ کائنات اگر صرف ایک مشین ہو تو اس میں ہر روز اسی قسم کے حادثات پیش آنے چاہئیں جو کمپیوٹر کے نظام میں پیش آتے ہیں کائنات کا اس قسم کے حادثات سے خالی ہونا بتا تا ہے کہ وہ عظیم ذہن کی کارفرمائی ہے نہ کہ محض بے روح مشین کی کارفرمائی ۔

‹ Previous page Next page › Contents of January 1986 All issues

Printed page