دورِ جدید کا بانی : پیغمبر اسلام
الرسالہ، جون ۱۹۸۶، صفحہ ۳۸
پونہ کے قیام میں برابر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اس کے علاوہ کئی تقریری پروگرام ہوئے جس کی تفصیل نیچے درج ہے۔
پونہ میں تلک سمارک ہال ، یہاں کا سب سے زیادہ بڑا اور مشہور ہال ہے ۔ ۲۰ مارچ کی شام کو یہاں عمومی اجتماع ہوا۔ اس میں پونہ کے میئر بھی شریک ہوئے۔ مسلمانوں کے علاوہ تعلیم یافتہ غیر مسلموں کی معقول تعداد بھی ہال میں موجود تھی ۔ اس تقریر کا عنوان مقامی منتظمین نے حسب ذیل مقرر کیا تھا :
دورِ جدید کا بانی : پیغمبر اسلام
اس موضوع پر تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تقریر ہوئی ۔ لوگ آخر تک نہایت دلچسپی اور انہماک کے ساتھ سنتے رہے ۔ ہندو صاحبان نے کہا کہ " ہم نے اب تک ایسا کوئی مولوی نہیں دیکھا تھا۔ ہم کو معلوم ہی نہ تھا کہ اسلام کا یہ مطلب بھی ہے۔ کئی ہندو صاحبان نے بک اسٹال سے انگریزی کتابیں خریدیں اور پیغمبر انقلاب کا انگریزی ترجمہ بھی خریدا۔ منتظمین نے اس موقع کے لیے الرسالہ کے کچھ اقتباسات کا مرہٹی ترجمہ کر کے ایک پمفلٹ شائع کیا تھا۔ یہ مرہٹی پمفلٹ لوگوں کے درمیان تقسیم کیا گیا ۔ پونہ میں پروگرام ۱ مارچ ۱۹۸۶ء بعد نمازِ عشاء قارئین الرسالہ سے خطاب مکہ مسجد 1 ۲۰ مارچ بعد نمازِ فجر درسِ قرآن مکہ مسجد ۲ ۲۰ مارچ ۱۲ بجے دن ملاقات اور معاینہ گیان پر بودھنی (ہندوادارہ) ۳ ۲۰ مارچ ۴ بجے شام مسلم و غیر مسلم مشترک اجتماع تلک سماک مندر ۴ ۲۰ مارچ بعد نمازِ عشار تاجر طبقہ سے خطاب میمن جماعت خانہ ۵ ۲۱ مارچ بعد نماز فجر درسِ قرآن مکہ مسجد ۶ ۲۱ مارچ قبل نمازِ جمعہ خطابِ عام مکہ مسجد ۷ ۲۱ مارچ بعد نمازِ عشار خطاب عام جامع مسجد ایر وڈا ۸ ۲۲ مارچ بعد نماز فجر درسِ حدیث مکہ مسجد ۹
‹ Previous page Next page › Contents of June 1986 All issues