Al-Risala · June 1986 · page 40

The person behind that is someone else.

الرسالہ، جون ۱۹۸۶، صفحہ ۴۰

ایک صاحب نے کہا کہ آج کل صرف وہی اخبار یا رسالہ چل پاتا ہے جس کی پشت پر کوئی بڑا ادارہ ہو ۔ جس رسالے کو بھی آپ دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ اس کے پیچھے کوئی اور ہے :

The person behind that is someone else.

انھوں نے کہا کہ الرسالہ اتنی شان کے ساتھ دس برس سے برابر نکل رہا ہے تو اس کا اسپانسر کون ہے ۔ میں نے کہا کہ ہمارا اسپانسر خدا کے سوا اور کوئی نہیں ۔ انھوں نے کہا : پھر تو یہ معجزہ ہے ۔ الرسالہ کے ایک قاری سے میں نے ان کا تاثر پوچھا۔ انھوں نے کہا کہ الرسالہ تو ایسا پرچہ ہے کہ اس کو پڑھنے کے بعد دل دہلنے لگتا ہے ۔ ایک صاحب نے حال میں " اللہ اکبر " پڑھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس کو پڑھنے کے بعد مجھے ہر طرف آخرت کا منظر دکھائی دینے لگا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسی زمانہ میں میں ٹیلی وژن پر ایک جغرافی فلم دیکھ رہا تھا۔ اس میں آتش فشاں کے پھٹنے کا منظر دکھایا گیا تھا۔ جب میں نے دیکھا کہ زمین پھٹی اور اس کے اندر سے آگ ابل پڑی تو مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے کہ یہ آگ خود میرے قدموں کے نیچے سے ابل رہی ہے۔ اس سے پہلے میرا یہ حال نہ تھا ۔

ایک لیڈر صاحب سے ملاقات ہوئی ۔ انھوں نے کہا کہ اسلام کی عمومی دعوت کی راہ میں مسلمانوں کی بے عملی حائل ہے۔ میں نے کہا کہ یہ کہہ کر آپ اپنا الزام دوسروں کے اوپر ڈالنا چاہتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اسلام کی عمومی دعوت کی راہ میں قومی منافرت حائل ہے نہ کہ مسلمانوں کی بے عملی ۔ قومی منافرت کی تمام تر ذمہ داری مسلم لیڈروں پر ہے جو اپنی جھوٹی سیاست کی وجہ سے اس کو مسلسل باقی رکھے ہوئے ہیں۔ وہ کسی طرح اس کو ختم نہیں ہونے دیتے ۔ میں نے کہا کہ اگر اس ملک کے باشندوں کے سامنے اسلام کو بحیثیت ایک دعوت کے لے آنا ہے تو ہمیں مطالبات اور احتجاج کی سیاست کو یکسر ختم کر دینا ہوگا۔ لیڈر صاحب نے فرمایا کہ اگر دونوں جاری رہیں تو کیا حرج ہے ۔ یعنی ہم اپنے حقوق کی لڑائی بھی لڑیں اور اسلام کی دعوت بھی لوگوں تک پہنچائیں ۔ میں نے کہا کہ یہ آپ صرف اس لیے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو دعوت کا درد نہیں ۔ اگر آپ ایک تاجر سے یہ کہیں کہ تم اپنا سودا بھی بیچو اور گاہکوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا بھی جاری رکھو تو وہ آپ کا مشورہ قبول کرنے کے بجائے خود آپ کو یہ مشورہ دے گا کہ آپ دماغی امراض کے ڈاکٹر سے رجوع فرمائیں ۔ کیوں کہ ایسی تجارت اس دنیا میں ممکن نہیں ۔ اسی طرح ایسی اسلامی دعوت ممکن نہیں جس میں دعوت بھی دی جائے اور اسی کے ساتھ داعی اور مدعو کے درمیان جھگڑے کی سیاست

‹ Previous page Next page › Contents of June 1986 All issues

Printed page