Al-Risala · June 1986 · page 47

ایک گزارش

الرسالہ، جون ۱۹۸۶، صفحہ ۴۷

ایک گزارش

اسلامی مرکز کے تحت تعمیر ملت اور احیاء اسلام کا جو کام ہو رہا ہے وہ خدا کے فضل سے کافی پھیل چکا ہے۔ مگر اسلامی مرکز کے پاس آمدنی کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں ۔ اس کا کام اب تک ہمدردوں اور متفقین کے تعاون سے چل رہا ہے۔ آپ سے ہماری گزارش ہے کہ آپ اس دینی تعاون میں اپنا حصہ ادا فرمائیں۔ الرسالہ (اردو، انگریزی) کی اشاعت خدا کے فضل سے کافی بڑھ چکی ہے۔ مگر قیمت کم رکھنے کی وجہ سے عملاً وہ خسارہ پر چل رہا ہے۔ اشاعت میں اضافہ صرف اس کے خسارہ میں اضافہ کا باعث ہوتا ہے ۔ اس کی تلافی کی واحد صورت یہی ہے کہ اصحاب خیر اپنے تعاون سے اس کے نقصان کو پورا فرمائیں ۔ مزید نئی دعوتی اسکیموں کو شروع کرنے کا مسئلہ اس کے علاوہ ہے ۔ ان کاموں کے لیے مختلف مد کی رقمیں بھیجی جا سکتی ہیں۔ آپ اپنی رقم بھیجتے ہوئے صراحت فرمادیں کہ وہ کس مد کی رقم ہے۔ وحید الدین خاں صدر اسلامی مرکز

‹ Previous page Next page › Contents of June 1986 All issues

Printed page